?️
ماسکو(سچ خبریں)روسی اداکارہ اور ہدایت کار اپنے12 روزہ مشن کے بعدخلا سے زمین پر واپس آگئے، تاہم خلا میں بننے والی پہلی فلم کی شوٹنگ کے لیے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) روانہ ہونے والی روسی اداکارہ نے اپنی واپسی پر کافی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔روسی چینل پر ان کا کہنا تھا کہ میں آج اداس ہوں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق روسی خلائی ایجنسی روس کوسموس نے کہا کہ سویوز ایم ایس 18 خلائی کیپسول گزشتہ روز روسی آئی ایس ایس عملے،یولیا پیرے سلد، ڈائریکٹر کلم شپینکو اور خلا باز اولیگ نویتسکی سمیت قازقستان کے مغربی حصے کی بیرونی جانب واقع دور دراز علاقے میں مقامی وقت صبح 7 بج کر 35 منٹ(4:35 جی ایم ٹی) پر لینڈ کیا۔عملہ زمین پہنچنے سے 3 گھنٹے قبل خلا سے واپسی کے لیے روانہ ہوا تھا۔
روسی سرکاری ٹی وی فوٹیج میں ری اینٹری کیپسول کو اپنے پیراشوٹ کے ساتھ وسیع قازق میدان میں اترتے دکھایا گیا۔جس کے بعد زمین پر موجود اہلکاروں نے مسکراتے ہوئے عملے کی کیپسول سے نکلنے میں مدد کی۔تاہم اداکارہ یولیا پیرے سلد جو 2015 کی فلم ’بیٹل فار سیواستوپول‘ میں اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں نے کہا کہ وہ آئی ایس ایس سے واپس آنے پر دکھی ہیں۔
37 سالہ اداکار ہ نے لینڈنگ کے بعد روسی چینل ون کو بتایا ’میں آج اداس ہوں’۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسا لگتا تھا کہ 12 دن اتنا طویل عرصہ ہوگا لیکن جب یہ سب ختم ہو گیا تو میں اسے الوداع نہیں کہنا چاہتی تھی’۔
روسکوسموس نے بتایا کہ اداکارہ اور ہدایت کار کو پوسٹ فلائٹ ریکوری کے لیے ماسکو کے مضافات میں واقع روس کے خلائی پروگرام کے گھر رشین اسٹار سٹی بھیج دیا گیا ہے جس میں تقریباً ایک ہفتہ لگے گا۔
خیال رہے کہ فلم ‘دا چیلنج ‘ کی شوٹنگ کے لیے خلائی جہاز کی لانچنگ اور واپسی خلا کی تسخیر کی حالیہ دوڑ میں امریکا کے مقابلے میں روس کی جیت ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قوم کو نسل کشی کے سامنے تنہا چھوڑ دیا گیا: حماس کے سینئر رہنما
?️ 28 اگست 2026سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن غازی حمد نے غزہ
اگست
اسرائیلی فوج میں لڑنے کا حوصلہ نہیں: صہیونی میڈیا
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج میں جنگ
فروری
مارشل لا لگانے کی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی، محمود اچکزئی
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تمام
مئی
حالیہ ناکامیوں کے بعد یوکرین کی فوجی کمان میں تبدیلیاں
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: دی ڈے سائٹ کے مطابق، متعدد فوجی شکستوں کے بعد،
مارچ
یکم اکتوبر سے پٹرولیم کی قیمت اضافہ ہوگا
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اوگرام نے 15 دن کے
ستمبر
فن لینڈ اور ایسٹونیا کا بالٹک میں روسی بیڑے کے خلاف میزائل کا منصوبہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: ایسٹونیا اور فن لینڈ نے بالٹک سمندر میں مشترکہ
اگست
این اے 130: نواز شریف کی انتخابی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج
?️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130
اپریل
مریم نواز کے خلاف نیب نے لیا ایک اہم فیصلہ
?️ 10 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر
مارچ