رمشا خان کا احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔

رمشا خان اور احد رضا میر کو گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ تقاریب اور سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات اور دوستی کی خبریں بھی پھیلیں۔

دونوں کی جوڑی کو رومانوی کامیڈی ڈرامے ’ہم تم‘ میں بھی پسند کیا گیا تھا اور اسی ڈرامے پر انہیں آن اسکرین بہترین جوڑی کا ہم ایوارڈ بھی ملا تھا۔

دونوں کو لندن سمیت دیگر شہروں میں ایک ساتھ بھی دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعوے کیے کہ ان کے درمیان تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔

تعلقات اور دوستی کی خبروں پر کبھی دونوں نے کھل کر بات نہیں کی اور نومبر 2024 میں احد رضا میر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی سے متعلق کسی کو معلومات یا وضاحت فراہم کرنے کے پابند نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔

لیکن اب رمشا خان نے احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔

رمشا خان نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اسی دوران انہوں نے شوبز انڈسٹری میں دوستیوں پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ اداکارہ کسی ساتھی اداکارہ کی اچھی دوست نہیں ہوسکتی۔

رمشا خان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے دو بہترین دوست ہیں اور وہ جب بھی پریشانی کا شکار ہوتی ہیں، ان ہی سے رابطہ کرتی ہیں۔

ان کے مطابق وہ شوبز کیریئر سے متعلق زیادہ تر معاملات اپنے دونوں دوستوں کے مشوروں سے ہی حل کرتی ہیں۔

رمشا خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے بہترین دوستوں میں یمنیٰ زیدی اور احد رضا میر شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی کسی مسئلے کا شکار ہوتی ہیں تو دونوں کو فون کرکے ان سے مشورہ لیتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے احد رضا میر سے دوستی کے اعتراف کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مشہور خبریں۔

پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوگئے

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف)

روس کی جرمنی کو سخت وارننگ

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:روس نے جرمنی کو خبردار کیا ہے کہ اگر برلن

امارات اسرائیلی فضائی محاصرے کے ازالے کی کوشش میں

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” کی ایک رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب

شیخ رشید خود کو ولی کیوں کہا

?️ 26 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا

معاشی سرگرمیوں میں کمی ہوسکتی ہے، اسٹیٹ بینک

?️ 20 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خیال ہے کہ

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے

?️ 13 مئی 2022راولپنڈی (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے

اوپو کا چار کیمروں کا حامل ایکس 8 فون متعارف

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے اپنی سیریز

شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:    جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے