?️
ممبئی (سچ خبریں) سپر اسٹار رجنی کانت نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والے شاہ رخ خان سمیت تمام سیاست دانوں اور اداکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے 12 دسمبر کو اپنی 71 ویں سالگرہ منائی ہے۔تاہم یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان نے انہیں کیسے مبارکباد دی ہے؟
شاہ رخ خان اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے سوشل میڈیا پرمتحرک نہیں ہیں اور پچھلے کچھ مہینوں سے انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا تو پھریہاں یہ سوال اُٹھتا ہے کہ انہوں نے سپر اسٹار رجنی کانت کی سالگرہ پر مبارکباد کیسےدی؟
رجنی کانت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی نوٹ شیئر کیا ہے۔رجنی کانت نے تامل زبان میں ایک نوٹ شیئر کیا ہےجس میں انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شاہ رخ خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اداکار کا یہ نوٹ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان نے ذاتی طور پر رجنی کانت کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیےفون یا میسیج کیا ہے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم’پٹھان‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے جب ان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے گرفتار کر لیاتھا۔ اس واقعہ کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی پہنچ گئےجہاں ان کے بیٹے آریان خان ضمانت پر رہا ہونے سے قبل چند ہفتے کے لیے جیل میں تھے۔


مشہور خبریں۔
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات یورپی مفادات سے ہم آہنگ ہونے چاہیے:فرانس
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے دعویٰ کیا
اپریل
ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں:نئے ایرنی صدر
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:ایران کے صدر نے پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے
اگست
وزیراعظم کی پیر نورالحق قادری اور شیخ رشید کو لاہورپہنچنے کی ہدایت
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال
اکتوبر
بائیڈن کا الیکشن سے دستبرداری ذاتی فیصلہ نہیں
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسپوٹنک کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن
جولائی
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی، امریکا کے سیکریٹری خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 26 جون 2021پیرس (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے آئے دن افغانستان کے مختلف
جون
شام کے متعدد شہروں میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف مظاہرے
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے شمالی شہروں الحسکہ اور قمیشلی کے باشندوں نے امریکی
جنوری
سیارے میں زندگی سے متعلق سائنسدانوں کی بڑی کامیابی
?️ 27 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں)محققین نے انکشاف کیا ہے کہ سیارے زہرہ کے بادلوں
دسمبر
ہم نے یوکرین کی انٹیلی جنس مدد کی ہے:امریکہ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرین کو روس
مئی