?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار علی رضا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایکشن روینج ڈراما ’دنیا پور‘ میں اپنے کردار کا انداز بھارتی روینج ویب سیریز ’مرزا پور‘ سے کاپی کیا تھا۔
علی رضا نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں رومانوی مناظر فلماتے وقت شرم آتی تھی لیکن اب ایسا نہیں، اب انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھی طرح رومانوی مناظر شوٹ کروالیتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سینئر اور جونیئر کی تمیز کیے بغیر پسند نہ آنے پر ڈراموں کے اسکرپٹ مسترد کردیتے ہیں، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ انہیں کس نے ڈرامے کی پیش کش کی، وہ یہ نوٹ کرتے ہیں انہیں کیا پیش کش کی گئی ہے۔
علی رضا کے مطابق ’اقتدار‘ ڈرامے میں انمول بلوچ کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا، اب اگر انہیں پھر سے ان کے ساتھ کام کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جن اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، وہ تمام ہی ان کی پسندیدہ اداکارائیں رہی ہیں، انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ روینج ایکشن ڈراما ’دنیا پور‘ میں ان کا کردار مختصر تھا اور انہیں صرف 6 دن شوٹنگ کروانی تھی لیکن وہ 27 دن تک ڈرامے کے سیٹ پر رہے اور ڈرامے کی ٹیم نے انہیں تمام دنوں کی ادائیگی کی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں بالکل بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ انہیں مختصر اور غیر معمولی کردار دیا گیا ہے، کیوں کہ انہیں مذکورہ ڈرامے میں کام کرتے وقت مزہ آ رہا تھا، ڈرامے کی تمام کاسٹ ان کے دوستوں پر مبنی تھی۔
اسی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ ’دنیا پور‘ میں اپنا کردار ادا کرتے وقت انہوں نے بھارتی ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے ایک کردار کے انداز کو کاپی کیا۔
علی رضا کا کہنا تھا کہ ’دنیا پور‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل انہوں نے ’مرزا پور‘ کے تینوں سیزنز دیکھے اور پھر انہوں نے اسی ویب سیریز کے ایک کردار کے انداز کو کاپی کیا۔
ان کے مطابق ’مرزا پور‘ کا ایک کردار ہوتا ہے جو ہر وقت ایکشن سین کرتے وقت اپنی انگوٹھی گھماتا رہتا ہے، انہوں نے بھی ڈرامے میں ایسا ہی کیا، ہر وقت اپنی انگوٹھی ہلاتے رہے۔


مشہور خبریں۔
واشنگٹن فلسطین میں امن کی راہ میں واحد رکاوٹ
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے اپنے ایک تجزیے میں اس طرف
جون
پاکستان کا چین پر ایم ایل ون ریل اور ماڈل اکنامک زونز کے منصوبوں میں تیزی لانے پر زور
?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے چین سے کہا ہے کہ
دسمبر
ٹرمپ کے امریکی جوہری تجربات کو بحال کرنے کے خطرناک فیصلے کے نتائج
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری تجربات کو بحال کرنے کے فیصلے
نومبر
پاکستان ایک بار پھر گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پر امید ہے
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت
اکتوبر
غزہ میں جرنلوں کا فلسطینی عوام کو بے گھر کرنا کا منصوبہ
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اپنے نئے بیان میں غزہ کی پٹی
اکتوبر
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہونا کیوں نہیں چاہتا؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:اسپین کی سابق وزیر خارجہ ارانچا گونزالیز نے منگل کے روز
جون
صیہونیوں کے جبر کے خلاف فلسطینیوں کا اقوام متحدہ کو احتجاجی خط
?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے
جنوری
امریکی صدر کے خطے کے دورے کے مقصد کے بارے میں حماس کا اندازہ
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: جو بائیڈن13-16 جولائی کو ریاستہائے متحدہ کے صدر کے
جولائی