’دنیا پور‘ کے کردار کا انداز ’مرزا پور‘ سے کاپی کیا، علی رضا کا اعتراف

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار علی رضا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایکشن روینج ڈراما ’دنیا پور‘ میں اپنے کردار کا انداز بھارتی روینج ویب سیریز ’مرزا پور‘ سے کاپی کیا تھا۔

علی رضا نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں رومانوی مناظر فلماتے وقت شرم آتی تھی لیکن اب ایسا نہیں، اب انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھی طرح رومانوی مناظر شوٹ کروالیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سینئر اور جونیئر کی تمیز کیے بغیر پسند نہ آنے پر ڈراموں کے اسکرپٹ مسترد کردیتے ہیں، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ انہیں کس نے ڈرامے کی پیش کش کی، وہ یہ نوٹ کرتے ہیں انہیں کیا پیش کش کی گئی ہے۔

علی رضا کے مطابق ’اقتدار‘ ڈرامے میں انمول بلوچ کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا، اب اگر انہیں پھر سے ان کے ساتھ کام کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جن اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، وہ تمام ہی ان کی پسندیدہ اداکارائیں رہی ہیں، انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ روینج ایکشن ڈراما ’دنیا پور‘ میں ان کا کردار مختصر تھا اور انہیں صرف 6 دن شوٹنگ کروانی تھی لیکن وہ 27 دن تک ڈرامے کے سیٹ پر رہے اور ڈرامے کی ٹیم نے انہیں تمام دنوں کی ادائیگی کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بالکل بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ انہیں مختصر اور غیر معمولی کردار دیا گیا ہے، کیوں کہ انہیں مذکورہ ڈرامے میں کام کرتے وقت مزہ آ رہا تھا، ڈرامے کی تمام کاسٹ ان کے دوستوں پر مبنی تھی۔

اسی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ ’دنیا پور‘ میں اپنا کردار ادا کرتے وقت انہوں نے بھارتی ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے ایک کردار کے انداز کو کاپی کیا۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ ’دنیا پور‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل انہوں نے ’مرزا پور‘ کے تینوں سیزنز دیکھے اور پھر انہوں نے اسی ویب سیریز کے ایک کردار کے انداز کو کاپی کیا۔

ان کے مطابق ’مرزا پور‘ کا ایک کردار ہوتا ہے جو ہر وقت ایکشن سین کرتے وقت اپنی انگوٹھی گھماتا رہتا ہے، انہوں نے بھی ڈرامے میں ایسا ہی کیا، ہر وقت اپنی انگوٹھی ہلاتے رہے۔

مشہور خبریں۔

شہید ہنیہ کا سب سے بہترین انتقام کیا ہے؟ ان کے بیٹے کی زبانی

🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے صیہونی غاصبوں کے غزہ

امریکا میں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں، تازہ ترین رپورٹ نے امریکا کو بے نقاب کردیا

🗓️ 25 مارچ 2021بیجنگ (سچ خبریں) اگرچہ امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں انسانی

کسی کے لئے آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کرسکتے،الیکشن کمیشن

🗓️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} الیکشن کمیشن میں بروز جمعہ 5 مارچ کو

عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے پر حملہ

🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک میں امریکی فوج کے لیے رسد

صہیونی حکومت کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں امریکی سینیٹر کا بیان

🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے بائیڈن حکومت سے صہیونی

اسکول میں مذہبی معاملات کو نہیں لے جانا چاہئے: ہیما مالنی

🗓️ 14 فروری 2022ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی

امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے

🗓️ 24 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں)  پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے سربراہ خالد

واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا

🗓️ 3 جنوری 2022سان فرانسسکو( سچ خبریں)دنیا بھر میں پیغام رسانی کے سب سے بڑے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے