?️
کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ نہ دیا جائے وہ عام طور پر سوشل میڈیا پر خواتین کی آزادی اور انہیں ان کی جسامت، لباس اور صنف کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے والے افراد کے خلاف متحرک رہتی ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں فلم ساز، ایڈیٹر، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکار مائیکل تزینت کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خواتین کی جسامت کو جنسیت سے جوڑنے والے افراد کے لیے پیغام جاری کیا۔اشنا شاہ نے مائیکل تزینت کی جانب سے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری مختصر ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مذکورہ فلم ساز پاکستان آگئے تو یہاں کہ لوگ ان کا سر قلم کر دیں گے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے پاکستانی مرد حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ تزینت کی جانب سے ویڈیو میں کہی گئی باتوں کو خیال سے سنیں اور ان پر عمل کریں۔اشنا شاہ نے جس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں ایک خاتون کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے، جس نے اگرچہ مکمل لباس پہن رکھا ہے، تاہم ان کے جسمانی خدوخال نمایاں ہو رہے ہیں۔
اداکارہ نے جس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں فلم ساز تزینت بھی مذکورہ خاتون کے لباس اور اس کے جسمانی خدوخال پر بات کرتے دکھائی دیے اور انہوں نے مرد حضرات کو بتایا کہ کیا ہوا اگر خاتون کی جسامت نمایاں ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے مکمل لباس پہن رکھا ہے۔
اشنا شاہ نے مذکورہ اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے بعد ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ’جب خواتین تنگ لباس یا ٹی شرٹ پہنتی ہیں، تب وہ لباس نامناسب قرار دیا جاتا ہےاور جب بھی کوئی فربہ خاتون جینز پہنتی ہے اور ان کے خدوخال نمایاں ہوتے ہیں تو ان کے لباس اور جسامت کو جنسیت سے جوڑ دیا جاتاہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ جب بھی ان کی کوئی خوبصورت دوست ٹی شرٹ پہنتی ہیں اور ان کی بانہیں نظر آتی ہیں، تب بھی ان کےلباس کو نامناسب قرار دیا جاتا ہے۔اشنا شاہ نے لکھا کہ دراصل ایسی باتیں کرنے والے افراد لباس کو نہیں بلکہ خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ دے رہے ہوتے ہیں اور وہ خود پر قابو نہ رکھ پانے کی وجہ سے خواتین پر تنقید کر رہے ہوتے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کی جسامت اور ان کے خدوخال سمیت لباس کو جنسیت سے جوڑنے کا رواج ختم کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
کچھ سیاسی عناصر بنوں واقعے کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟بیرسٹر سیف کیا کہتے ہیں؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ
جولائی
کیا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز حماس کو موصول ہوئی ہے؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما اسامه حمدان نے امریکی صدر کی
جون
صیہونی حکومت کا سردار سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: امان نامی صیہونی حکومت کی فوج کی اینٹی انٹیلی جنس
دسمبر
غزہ کے بچے کافی عرصے سے اسکول نہیں جا سکے: اونروا
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہندگان (اُنروا)
اکتوبر
وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
غزہ میں نسل کشی روکنے میں ناکام رہے:یورپی یونین
?️ 6 ستمبر 2025غزہ میں نسل کشی روکنے میں ناکام رہے:یورپی یونین یورپی کمیشن کی
ستمبر
ہلیری کلنٹن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کی
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ
نومبر
خراب کریڈٹ ریٹنگ کے سبب غیر ملکی فنانسنگ میں کمی
?️ 18 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی مارکیٹوں کی صورتحال اور خراب کریڈٹ
نومبر