?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان اور ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے درمیان تلخ ماضی سے سب ہی آگاہ ہیں لیکن حال ہی میں ایک پیشرفت نے سب کو حیران کردیا ہے۔ڈرامہ نگار، شاعر اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو ایک میسیج بھیجا ہے جو دراصل اداکارہ کے ایک حالیہ بیان پر لکھاری کا جواب ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ماہرہ خان نے پوڈ کاسٹ میں تسلیم کیا کہ میرے خلاف ٹویٹ کرنے کے بجائے ماہرہ کو مجھ سے براہ راست فون پر بات کرنا چاہیے تھا۔ڈراما نگار نے کہا کہ یہ ماہرہ خان کا بڑا پن ہے۔ میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ہمارے درمیان ہمیشہ احترام کا رشتہ رہا ہے۔خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ میں نے جب بھی ماہرہ خان پر تنقید کی، اس سے خود مجھے تکلیف ہوئی تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ماہرہ خان کی تازہ گفتگو سن کر میں نے انھیں میسیج کیا کہ آج کے بعد تم سے کوئی شکوہ نہیں رہا۔یاد رہے کہ چند دن قبل ماہرہ خان نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خلیل الرحمان قمر پر ماضی میں جو تنقید کی تھی وہ جذباتی ردعمل تھا اور انھیں براہ راست بات کرنی چاہیے تھی۔ماہرہ خان کا کہنا تھا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں غلط تھی تو ہاں میں غلط تھی۔ مجھے انھیں میسج کرنا چاہیے تھا۔ وہ ٹھیک کہتے ہیں مجھے ان سے براہ راست بات کرنی چاہیے تھی۔یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے ساتھ ٹی وی پر تلخ کلامی کے بعد ماہرہ خان نے ان پر تنقید کی تھی جس پر خلیل الرحمان قمر نے اظہارِ ناراضی کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور شام کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر
ستمبر
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ:اسد عمر
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں
اپریل
پارٹی کو تجویز دی ہے حکومت میں شامل ہوں یا عوام میں جائیں، یوسف رضا گیلانی
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور چیئرمین سینیٹ
جولائی
اسپین میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حامیت میں سڑکوں پر
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہفتے کی شام بارسلونا کے مرکز میں تقریباً 70,000 افراد جمع
اکتوبر
اردن اسرائیل کا نیا سیکیورٹی چیلنج
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ساتھ
مارچ
پورپی یونین سے نکلنے کے ایک سال بعد بھی برطانیہ میں ہنگامہ خیز صورتحال
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ کے لیےپورپی یونین
دسمبر
کیا عمران خان رہا ہونے والے ہیں؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی
جون
کیا امریکہ خطہ میں اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کر سکتا ہے؟
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: عراق کی النجباء تحریک کے ترجمان نے شام اور عراق
فروری