خاندان کی پسند سے شادی کی، 21 دن تقریبات چلی تھیں، سعود کا انکشاف

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے شادی کے دو دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور جویریہ کی شادی ارینج میریج تھی جب کہ ان کی شادی کی تقریبات 21 دن تک جاری رہی تھیں۔

حال ہی میں دونوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک بار پھر اپنی شادی کی تفصیلات بتائیں۔

دونوں نے بتایا کہ ان کی پسند کی نہیں بلکہ ارینج میریج تھی، دونوں کی پہلی ملاقات کراچی میں ہونے والی ایک غزل تقریب میں ہوئی تھی۔

اداکارہ جویریہ کے مطابق غزل تقریب میں انہیں سعود کی بہن نے دیکھتے ہی پسند کرلیا تھا، انہوں نے اسی وقت ان سے فون نمبر لیا اور کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ تقریب کے اگلے ہی روز ان کی بہن نے فون کرکے ان کے گھر آنے کے پوچھا، وہ متعدد افراد کے ہمراہ رشتہ لے کر گھر پہنچ گئی تھیں۔

جویریہ سعود کے مطابق سعود، ان کے اہل خانہ اور ان کے دوستوں نے تین چکر لگائے اور تیسرے چکر میں رشتہ طے کرکے گئے، جس کے 8 ماہ بعد شادی ہوگئی۔

سعود نے بتایا کہ غزل محفل میں انہوں نے جویریہ کو نہیں دیکھا تھا، انہیں کسی چیز کا علم ہی نہیں تھا، گھر پر انہیں ان کی بہن نے بتایا کہ انہوں نے ان کے لیے لڑکی پسند کرلی۔

اداکار کے مطابق بعد ازاں والدہ نے بھی کہا کہ لڑکی دیکھ لیں اور بات کو آگے بڑھائیں اور پھر ان کی والدہ نے ان کے ساتھی اداکاروں شان، ریمبو اور دیگر کو جاکر لڑکی دیکھنے اور رشتہ طے کرنے کا کہا۔

سعود کا کہنا تھا کہ ان کے رشتے کے لیے نہ صرف ریما، ریمبو اور شان بلکہ مرحوم امجد صابری اور ریٹائرڈ برگیڈیئر حارث بھی گئے تھے اور تیسرے چکر میں ان کا رشتہ طے ہوگیا۔

سعود نے کہا کہ ان کی شادی اپنے زمانے کی بہت بڑی شادی تھی، جس کی تقریبات 21 تک دن چلی تھیں اور متعدد تقریبات منعقد ہوئی تھیں۔

اداکار کے مطابق ان کی شادی میں پورے کراچی کے پولیس کے تمام محکموں کے افسران شامل ہوئے جب کہ کسٹمز سمیت دیگر اداروں کے اعلٰی افسران نے بھی شرکت کی اور پوری دنیا سے مہمان آئے۔

دونوں نے بتایا کہ ان کی شادی محبت کی نہیں بلکہ خاندان کی پسند سے ہوئی تھی لیکن بعد میں ان کے درمیان محبت ہوگئی اور دونوں شادی شدہ زندگی سے انتہائی خوش ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں جویریہ سعود نے بتایا کہ ان کے بچے سادہ طبیعت کے مالک ہیں، وہ ابھی سے ہی کہتے ہیں کہ وہ سادگی سے ہی شادی کریں گے، ان کی شادی کی تقریبات محدود اور مختصر ہوں گی۔

خیال رہے کہ دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کو دو بچے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران تسلیم نہیں ہوگا؛ جنگ کا رخ ٹرمپ اور نیتن یاھو کے خلاف جا رہا ہے

?️ 2 اپریل 2026سچ خبریں:  امریکہ اور صہیونی رجیم کی ایران کے خلاف فوجی جارحیت

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے

سیریل رامافوزا دوبارہ جنوبی افریقہ کے صدر منتخب

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی نے دوسری مدت کے لیے

کیا ایران اور سعودی عرب کے درمیان ویزوں کی منسوخی ممکن ہے ؟

?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:ریٹائرڈ سعودی فوجی افسر ماہر عیسیٰ الفائی نے اسپوٹنک کے ساتھ

صیہونی سعودی تعلقات بحال کرنے کا موقع ہاتھ سے جار ہا ہے:امریکی سنیٹر

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن سنیٹر لنڈسے گراہم نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں

غزہ کے مغربی محور میں صیہونیوں کے سامنے مضبوط دیوار

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی ہے

حماس: اسرائیلی فوج نے متفقہ یلو لائن کو نظر انداز کر دیا

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج

بائیڈن نے آتشیں اسلحہ کے کنٹرول کے اصول کا مطالبہ کیا

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:  جیسا کہ حالیہ ہفتوں میں ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے