?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ جوان ہیں لیکن تاحال انہوں نے منگنی نہیں کی اور چوں کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی، اس لیے وہ شادی بھی نہیں کر سکتیں۔
مہوش حیات حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے گھومنے کے اپنے تجربات بیان کیے اور ساتھ ہی اپنی بھائی دانش سے تعلقات پر بھی کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے اور ان کے بھائی کے درمیان بچپن سے ہی دوستی ہے اور اب بھی وہ دنیا کے متعدد ممالک ایک ساتھ گھومنے جاتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ ان کے بھائی کتے اور بلیوں کی طرح لڑتے تھے اور اب بھی وہ لڑتے ہیں لیکن اب بڑے ہوجانے کی وجہ سے ان کے جھگڑے مختلف ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی دانش کے ساتھ بیرون ممالک سفر کرنے میں خود کو محفوظ اور پرسکون تصور کرتی ہیں اور یہ کہ دونوں کی بہت ساری عادتیں اور پسندیدہ چیزیں بھی ایک جیسی ہیں۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سفر کرنے کا منصوبہ بنانے کے بعد ان کے بھائی ایجنٹ کے تحت بکنگ کرواتے ہیں اور انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔
پروگرام کے دوران جب میزبان نے انہیں بتایا کہ ایک ایئر لائن ایسی بھی ہے جو نوبیاہتا جوڑوں یا منگنی کرنے والے افراد کو فرانس کے دارالحکومت پیرس لے جاتے وقت پورا پیکج بھی دیتے ہیں، اس پر مہوش حیات نے کہا کہ تاحال ان کی منگنی نہیں ہوئی۔
مہوش حیات نے میزبان کی بات پر کہا کہ وہ نوجوان بھی نہیں ہیں لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنی ہی تصحیح کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگرچہ وہ جوان ہیں لیکن ان کی منگنی نہیں ہوئی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کی منگنی بھی نہیں ہوئی تو وہ شادی بھی ںہیں کرسکتیں تو اب وہ بطور جوڑا مذکورہ ایئرلائن کی سہولیات کیسے حاصل کریں؟


مشہور خبریں۔
ٹرمپ ہوئے بائیڈن پرچراغپا؟
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات خفیہ دستاویزات کے معاملے
جون
خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
?️ 22 ستمبر 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر
ستمبر
برطانیہ کے شام کے خلاف پروپیگنڈے پر 4 ارب ڈالر خرچ
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ برطانیہ نے شام
مارچ
چینی کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا گیا
?️ 29 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)چین کی ایک کمپنی کو پاکستان میں شراب تیار کرنے کا
مارچ
ایران-اسرائیل جنگ بندی کا تسلسل ہماری اسٹریٹجک ترجیح ہے:ترکی
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انقرہ میں برطانوی ہم
جولائی
سعودی ولی عہد اور موساد کے نئے سربراہ کے درمیان گہرے تعلقات کا انکشاف
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ موساد کے نئے سربراہ
مئی
صیہونیوں کا مسجدالاقصی میں نمازیوں پر حملہ
?️ 19 جون 2021اسرائیلی افواج نے جمعہ سہ پہر کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں
جون
گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا
?️ 13 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد
نومبر