?️
سچ خبریں: بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جنسی تعلق بنانے سے انکار پر ایک فلم سے نکال دیا گیا تھا۔
بھارت کی کئی اداکارائیں پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی جانب سے کام کے بدلے جنسی تعلقات بنانے کی پیشکش کا انکشاف کرچکی ہیں اور متعدد نے کھل کر اس معاملے پر بات کی ہے۔
اب بالی وڈ کی ایک اور اداکارہ ایشا گپتا نے بھی کاسٹنگ کاؤچ پر بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایشا گپتا نے انکشاف کیا کہ ایک فلم کے معاون پروڈیوسر نے جنسی تعلق بنانے کی پیش کش کی، ان دنوں میں ان کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہی تھی، اس فلم کا آدھے سے زیادہ کام ختم ہوچکا تھا لیکن میں نے جنسی تعلق بنانے سے انکار کردیا تو مجھے فلم سے نکال دیا۔
انہوں نے ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم میں کام کر رہی تھی اور فلم کا آؤٹ ڈور شوٹ چل رہا تھا اور فلم سے جڑے دو لوگ آؤٹ ڈور شوٹ کے بہانے میرے ساتھ کچھ غلط کرنے والے تھے اور انہوں نے پوری منصوبہ بندی کرلی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ ان دونوں نے مجھے اپنے منصوبے میں پھنسانے کی پوری کوشش کی لیکن میں نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے اپنی خاتون میک اپ آرٹس کو ساتھ کمرے میں سلادیا تھا جس کے باعث میں بچ گئی۔
مزید پڑھیں: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ماضی میں اپنے مالی حالات کا انکشاف
خیال رہے کہ ایشا گپتا کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں عمران ہاشمی کی فلم جنت 2سے کیا تھا۔
وہ رستم ،بادشاہو سمیت متعدد فلموں اور ویب سیریز میں بھی کام کرچکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست
صہیونیوں کی حیرت انگیز مشق اور غزہ پر حملے کی نقل
?️ 7 جولائی 2022صیہونی حکومت کے چینل 11 ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
امریکہ کے پاس ایران کے خلاف کوئی پلان نہیں
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: ڈینی سیٹرینووچ نے 2013 سے 2016 تک صہیونی فوج کے انٹیلی
دسمبر
مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں جاری، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا
?️ 22 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آبادی کا
مئی
ٹرمپ کی نظر امریکی تاریخ کا سب سے بُرا صدر
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرٹرمپ نے ریاست جارجیا میں اپنی ایک تقریر
جون
بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام لگا رہا ہے۔ پاک فوج
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے
مئی
روس کا یورپی ممالک اور امریکہ کو انتباہ
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:روس نے امریکہ اور پورپی ممالک کو انتباہ دیتے ہوئے کہا
مارچ
نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر
مارچ