اوٹاوا(سچ خبریں) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کورونا کا شکار ہوگئے ،انہوں نے کورونا مثبت آنے کے بعد اپنا دورۂ امریکا ملتوی کردیا ہے گلوکار ہفتے کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے البتہ ان کی طبیعت بہتر ہے لیکن اُن کی ٹیم کی جانب سے ابھی ایریزونا اور لاس اینجلس کے کنسرٹس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
جسٹن بیبر نے ابھی اپنے’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کا آغاز کیا ہی تھا کہ اُنکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے اُنہیں امریکا کے شہر لاس ویگاس میں آج کے دن کے لیے شیڈیول کیا ہوا اپنا کنسرٹ ملتوی کرناپڑا۔لاس ویگاس کے علاوہ گلوکار کے اس ہفتے کے لیے ایریزونا اور لاس اینجلس میں بھی کنسرٹس شیڈیول تھے۔
رپورٹ کے مطابق گلوکار ہفتے کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے البتہ ان کی طبیعت بہتر ہے لیکن اُن کی ٹیم کی جانب سے ابھی ایریزونا اور لاس اینجلس کے کنسرٹس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ دونوں کنسرٹس بھی ملتوی ہوں گے یا منسوخ کردیے جائیں گے۔
تاہم، جسٹن بیبر کے ترجمان نے لاس ویگاس میں آج کے دن کے لیے شیڈیول کنسرٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاس ویگاس میں گلوکار کا کنسرٹ اب رواں سال 28 جون کو ہوگا۔خیال رہے کہ گلوکار اپنے ’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کے ساتھ اسٹیج کو اپنی شاندار پرفارمنس سے گرمانے کے لیے بہت پرجوش ہیں جس کا آغاز 18 فروری سے سان ڈیاگو سے ہوا تھا۔