🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا بیات خان نے بےاولادی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر کو بچے پسند ہیں لیکن انہوں نے کبھی ایک دوسرے کو اولاد ہونے کا الزام نہیں لگایا، اداکارہ نے کہا کہ اولاد نہ ہونے کے پیچھے اللہ کی کوئی مصلحت ہوگی۔
حنا بیات خان نے حال ہی میں مدیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے بےاولادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انٹرویو کے ایک وائرل کلپ میں اداکارہ نے کہا کہ کچھ چیزیں اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں، ہم دونوں نے کبھی اولاد نہ ہونے پر ایک دوسرے کو الزام نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم دونوں نے اپنی طرف سے کوشش کی، کئی علاج کروائے، متعدد بار حاملہ بھی ہوئی لیکن حمل ضائع ہوگئے پھر ہم سمجھ گئے کہ اللّٰہ ہمیں اولاد نہیں دینا چاہتا اور اس کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے۔
حنا بیات نے کہا کہ انہوں نے صرف دعا کی ہے کہ اگر اللہ انہیں اولاد سے نوازے تو وہ نارمل اور صحت مند ہو۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم دونوں میاں بیوی ہی ایک دوسرے کے لیے کافی تھے بس کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ اگر آج میرے بچے ہوتے تو شاید مجھے تھوڑا سہارا ہوتا اور تنہائی محسوس نہیں ہوتی لیکن میں یہ بھی سوچتی ہوں کہ اگر آج بچے ہوتے تو مجھ پر ذمہ داریاں بھی ہوتیں اس لیے شاید یہ اللّٰہ کا کرم ہے کہ اس نے مجھ پر اس ذمہ داری کا بوجھ نہیں ڈالا‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے آن اسکرین اور آف اسکرین بہت سارے بچے ہیں، اور وکی پیڈیا کے مطابق میرے دو بچے ہیں جن کے نام عثمان خالد بٹ اور مدیحہ امام ہیں۔
گفتگو کے آخر میں حنا خواجہ بیات نے کہا کہ اللّٰہ جو بھی کرتا ہے وہ انسان کی بہتری کے لیے ہوتا ہے اور انسان کو بعد میں سمجھ آتی ہے کہ اللّٰہ نے اسے کتنی بڑی مشکل سے بچا لیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کا سلوان علاقے پر حملہ، فلسطینی شہری کا گھر مسمار کردیا
🗓️ 13 جولائی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں
جولائی
ہمارے میزائل 12 منٹ میں واشنگٹن کو مٹی کے ڈھیر میں بدل سکتے ہیں:روس کا دعوی
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:روسی دفاعی امور کے ایک ماہر کا دعوی ہے کہ اس
دسمبر
سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے: دمشق
🗓️ 19 جنوری 2023اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے بدھ کے
جنوری
نیب ترمیمی بل کے تحت نیب چیئرمین کو مزید اختیارات دے دیے گئے
🗓️ 1 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مجوزہ نیب ترمیمی بل کے
جون
فلسطین کی حمایت میں کینیڈا کا سب سے بڑا مظاہرہ
🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: کینیڈا کی آبادی کے ایک بڑے حصے نے اس ملک
نومبر
پاکستانی وزیر دفاع کی افغانوں کو نکالنے کے مخالفین پر کڑی تنقید
🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے X سوشل نیٹ
اپریل
ہم حماس سے مذاکرات کی درخواست کر رہے ہیں: صہیونی اہلکار
🗓️ 16 اگست 2024سچ خبریں: اگرچہ بہت سے لوگ نیتن یاہو کو ان کے انتہائی
اگست
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد ایران کی خارجہ پالیسی
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: الزیتونہ فلسطینی مطالعاتی مرکز نے ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان
مئی