🗓️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور اب بھی اگر انہیں بولی وڈ سے آفر آئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔
نادیہ افگن نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے مقابلے پنجاب میں رنگت کو اہمیت حاصل ہوتی ہے، انہیں سندھ میں کراچی میں رہتے ہوئے رنگت پر طعنے نہیں ملے لیکن لاہور آئیں تو انہیں طعنے ملنے لگے۔
ایک سوال کے جواب میں نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہر کسی کو ہر جگہ کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے بھارتی فلم سازوں اور اداکاروں کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کا کام پیشہ ورانہ اور اچھا ہوتا ہے، وہ ان کا کام دیکھتی رہتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ بہت پسند ہیں، ان سے ان کی دوستی بھی ہے، وہ ان کی فلمیں دیکھتی رہتی ہیں۔
نادیہ افگن کے مطابق ماضی میں سونم باجوہ نے ان کے ڈرامے ’سنو چندا‘ کے ڈائلاگ کی ڈبنگ کی تھی، جس پر انہوں نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور پھر ان کے درمیان دوستی ہوگئی۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ بھارتی اداکار پاکستانی اداکاروں سے بہت پیار کرتے ہیں، ہماری بہت عزت کرتے ہیں اور ایسے ہی ہم بھی ان کی عزت کرتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں متعدد بار بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن وہ کام کے لیے وہاں جا نہ سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہیں پیش کش ہوئی تو ان کے والد بیمار تھے، جس وجہ سے وہ نہ جا سکیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ کام کے لیے وہاں نہ جا سکی تھیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ افگن نے کہا کہ اگر انہیں اب بھی بولی وڈ سے کام کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور کام کریں گی۔
ان کے مطابق فن اور فنکاروں کے لیے کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہر کسی کو ہر جگہ کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے بھارتی اداکارہ کونکنا سین اور شفالی شاہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیش ہو۔
مشہور خبریں۔
سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے بارے میں
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ ویب سائٹ نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے
اگست
صیہونیوں کی نہ رکنے والے اشتعال انگیزیاں
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے آج اس حکومت
اگست
بابر سلیم سواتی اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب
🗓️ 29 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ
فروری
اسرائیل میں سیاسی تبدیلی اور فلسطینیوں کا مستقبل
🗓️ 6 جون 2021(سچ خبریں) اسرائیل کی سیاست میں یہ ڈرامائی تبدیلی ہے، اس تبدیلی
جون
ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے
🗓️ 28 مئی 2021راولپنڈی ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کے دورے
مئی
دوحہ مذاکرات کے بارے میں امریکی میڈیا کا اظہار خیال
🗓️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی نیوز پورٹل آکسیوس نے اطلاع دی ہے کہ قطر کے
جنوری
اُمید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا، وزیراعظم
🗓️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے
جنوری
ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کا تعلق بے نامی اکاؤنٹس سے ثابت کرنے میں ناکام رہی
🗓️ 14 اکتوبر 2022 لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت کے جج نے کہا ہے
اکتوبر