بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، بولی وڈ میں ہوئی تو کام کروں گی، نادیہ افگن

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور اب بھی اگر انہیں بولی وڈ سے آفر آئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔

نادیہ افگن نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے مقابلے پنجاب میں رنگت کو اہمیت حاصل ہوتی ہے، انہیں سندھ میں کراچی میں رہتے ہوئے رنگت پر طعنے نہیں ملے لیکن لاہور آئیں تو انہیں طعنے ملنے لگے۔

ایک سوال کے جواب میں نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہر کسی کو ہر جگہ کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے بھارتی فلم سازوں اور اداکاروں کی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان کا کام پیشہ ورانہ اور اچھا ہوتا ہے، وہ ان کا کام دیکھتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ بہت پسند ہیں، ان سے ان کی دوستی بھی ہے، وہ ان کی فلمیں دیکھتی رہتی ہیں۔

نادیہ افگن کے مطابق ماضی میں سونم باجوہ نے ان کے ڈرامے ’سنو چندا‘ کے ڈائلاگ کی ڈبنگ کی تھی، جس پر انہوں نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور پھر ان کے درمیان دوستی ہوگئی۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ بھارتی اداکار پاکستانی اداکاروں سے بہت پیار کرتے ہیں، ہماری بہت عزت کرتے ہیں اور ایسے ہی ہم بھی ان کی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں متعدد بار بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن وہ کام کے لیے وہاں جا نہ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہیں پیش کش ہوئی تو ان کے والد بیمار تھے، جس وجہ سے وہ نہ جا سکیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ کام کے لیے وہاں نہ جا سکی تھیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ افگن نے کہا کہ اگر انہیں اب بھی بولی وڈ سے کام کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور کام کریں گی۔

ان کے مطابق فن اور فنکاروں کے لیے کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہر کسی کو ہر جگہ کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے بھارتی اداکارہ کونکنا سین اور شفالی شاہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیش ہو۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے بحرین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا

?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں: اخبار القدس العربی نے آج اپنے شمارے میں امریکی محکمہ

جمہوریت کے نام پر قتل و غارت

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:شام کے صدر کی خصوصی مشیر نے امریکہ اور مغربی ممالک

اسرائیلی حملہ میں صہیونی قیدیوں کا ایک محافظ ہلاک

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   کتائب القسام کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ

اسلام مخالف سیاست دان ہالینڈ کے وزیراعظم بننے کے خواہاں

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف اور امیگریشن مخالف

ساتھ مل کر حملہ کریں گے اور کامیاب بھی ہوں گے، بلاول بھٹو

?️ 7 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)  پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کرزئی افغانستان سے باہر کیا کر رہے ہیں؟

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بیرون ملک بعض افغان

رواں سال شرح نمو 2.8 فیصد، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.6 فیصد رہے گا،عالمی بینک

?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے قراردیا ہے کہ رواں مالی

ایپکس کمیٹی کا اجلاس،غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی طور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے