?️
کراچی: (سچ خبریں) متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے والے سینئر پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جلد بازی کرکے کوئی حملہ کیا تو اس کا اسے سخت جواب دیا جائے گا۔
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے میں 26 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری ہے، دونوں ممالک کے سیاست دانوں کی طرح فنکار بھی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
جہاں بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، وہیں فواد خان کی آنے والی فلم ’ابیر گلال‘ اور ہانیہ عامر کی ممکنہ آنے والی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ کو بھی ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب بھارتی اور پاکستانی شوبز شخصیات بھی کشیدگی کے دوران اپنے اپنے ملک کی حمایت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اب سینئر اداکار جاوید شیخ کا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ حملے پر ہندوستان کو جواب دیتے دکھائی دیے۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے آدھے گھنٹے کے بعد ہی بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا جو کہ غلط بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی درج کردہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں شواہد کے بغیر ہی پاکستان کا نام شامل کرلیا گیا۔
جاوید شیخ نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کسی طرح کی بھی جارحیت کی تو اسے حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔
جاوید شیخ کی جانب سے بھارتی حکومت کے خلاف دیے گئے سخت بیان پر صارفین نے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ ہر شوبز شخصیت کو ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
چین کی امریکہ کو وارننگ
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں تعینات چینی سفیر نے تائیوان میں امریکہ مداخلت کو
جنوری
دسیوں علوم کے ماہر علامہ دہر ایرانی عالم دین کا انتقال
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:ادب ، ریاضی ، فلکیات اور طب کے ساتھ ساتھ دسیوں
ستمبر
امریکی حکومت کی ممکنہ بحالی کے امکان سے ایشیائی انڈیکس اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 12 نومبر 2025 امریکی حکومت کی ممکنہ بحالی کے امکان سے ایشیائی انڈیکس اور
نومبر
فرانس کا ریکارڈ توڑ فوجی بجٹ
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی پارلیمنٹ نے ایک بل کی منظوری دے کر اس
جولائی
دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکاکر جواب دیں گے۔ شیری رحمان
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور
مئی
مسجد الاقصی خطرناک مرحلے میں
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ
اگست
امریکی وزیر خارجہ کا ترکی کا دورہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے خبری ذرائع نے امریکی وزیر خارجہ کے قریبی دورے
دسمبر
ڈاکٹروں کا غزہ کی عوام کے لیے بیان؛ وہ مر رہے ہیں لیکن ان کے صبر کا پیمانہ لبریز نہیں ہوا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں مختلف ممالک سے رضاکارانہ طور پر خدمات
اگست