بھارتی اداکار، اکشے کمار  بھی عمر شریف سے متاثر

?️

ممبئی (سچ خبریں )بھارتی اداکار اکشے کمار بھی پاکستانی کامیڈین عمر شریف سے کافی متاثر تھے اور انہیں اپنا استاد مانتے  ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ عمر شریف ہمارے عہد کے بہترین کامیڈین میں سے ہیں20 سال قبل  شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اور اب بھی میں عمر شریف کے تمام شوز دیکھتا ہوں۔

2013 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمر شریف کا ہر پروگرام دیکھ رکھا ہے ، چاہے اسٹیج کامیڈی ہو یا کوئی ٹیلی ویژن شو۔54 سالہ اداکار نے انکشاف کیا کہ 20 سال قبل  شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اور اب بھی میں عمر شریف کے تمام شوز دیکھتا ہوں، بلاشبہ عمر شریف ہمارے عہد کے بہترین کامیڈین میں سے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی اداکار علی گونی بھی پاکستانی کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر رنجیدہ ہوگئے۔علی گونی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرتا ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمر شریف کو اللّٰہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ دے۔بھارتی اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’لیجنڈ‘ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جرمنی میں انتقال کر جانے والے عمر شریف کی میت بدھ کی صبح کراچی پہنچا دی جائے گی، عمرشریف کی نماز جنازہ بدھ کو 3 بجے ادا کی جائے گی۔عمر شریف کی نماز جنازہ پارک کلفٹن میں بشیر فاروقی پڑھائیں گے جبکہ تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔

 

مشہور خبریں۔

برازیل کے طلباء کا حکومت سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کی یونیورسٹیوں کے طلباء نے یونیورسٹیوں میں دھرنا دے

بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان

?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے

یمن کے خلاف نیتن یاہو کے بیان پر یمن کا ردعمل

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

وفاقی آئینی عدالت نے خصوصی ڈیسک قائم کر دی، 2 نئے کیس موصول

?️ 22 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی

صیہونی جنرل کو بھی اسرائیل کی تباہی پر یقین

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریزرو جنرل نے اعلان کیا کہ جب

فیس بک انتظامیہ نے کمپنی کے نئے نام کا اعلان کر دیا

?️ 29 اکتوبر 2021نیویارک( سچ خبریں)فیس بک انتظامیہ نے کمپنی کا نام بدل کا نیا

ایران کو غنی‌سازی سے روکنے پر راضی کرنا ناممکن ہے: وندی شرمن

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں: امریکہ کے سابق پولیٹیکل ڈپٹی سیکرٹری اور 2015 کے

صیہونی ریاست میں اگلی جنگ خانہ جنگی ہوگی:شاباک کے سابق رکن

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے