?️
کراچی: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) میں پاکستان کی سفیر صبا قمر نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ ہر بچے کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں رائے دینے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔
صبا قمر نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے پاکستان میں بچوں کے حقوق کو اجاگر کیا۔
ویڈیو میں صبا قمر نے یونیسیف کی نیلے رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی، جو عالمی یومِ بچوں کے لیے نمائندہ رنگ ہے تاکہ یکجہتی دکھائی جا سکے۔
صبا قمر نے ویڈیو میں کہا کہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے کہ وہ صحت مند طریقے سے پرورش پائے، محفوظ ماحول میں زندگی گزارے اور اپنے مستقبل کے فیصلوں میں اپنی آواز رکھ سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہر بچے کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کے فیصلوں میں شامل ہوں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کم عمر بچیوں کی شادیاں ہوچکی ہیں، جو عالمی سطح پر چھٹی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ملک میں نوجوان لڑکیوں میں سے نصف سے زیادہ اپنی 18ویں سالگرہ سے پہلے حاملہ ہو جاتی ہیں، جو ماں اور بچے دونوں کے لیے جان لیوا ہو سکتا ہے۔
یونیسف نے 2024 میں صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کے لیے اپنا پہلا قومی سفیر مقرر کیا تھا۔
یہ اعلان بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا، جو لڑکیوں کے حقوق کے تحفظ اور دنیا بھر میں ان کے منفرد چیلنجز کو تسلیم کرنے کے لیے مخصوص ہے۔
صبا قمر نے پریس ریلیز میں کہا تھا کہ یونیسف سے منسلک ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ جہاں بھی ہوں ہر بچے کے لیے ہر حق حاصل کرنے کے مشن کی آواز بلند کریں گی۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کا سب سے اہم کمانڈر مأرب میں ہلاک
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:جارح سعودی اتحاد کا اہم ترین کمانڈر جنوبی مأرب میں انٹیلی
دسمبر
جارجیا کے پارلیمنٹ انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: 26 اکتوبر کو ہونے والے جارجیا کے پارلیمانی انتخابات کے بعد،
دسمبر
متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی ربی لاپتہ
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ
نومبر
پاک فوج کا قوم کے نام اہم پیغام
?️ 28 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے
مئی
سعودی عرب یمنی مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سخت پالیسیاں
ستمبر
صیہونی حکومت میں بہت اہم اور مشکوک واقعات؛ دھماکہ یا ہوائی مشق
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:چند روز قبل مقبوضہ علاقوں میں واقع تل ابیب اور حیفا
نومبر
خطے میں امن کیسے ہوگا؟بادشاہ اردن کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن کے بادشاہ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کو
اکتوبر
امریکہ کا بنیادی مقصد مادورو کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔ وینزویلا پر قبضہ ممکن نہیں
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: لاطینی امریکی مسائل کے ایک ترک ماہر نے وینزویلا کے
اکتوبر