?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف بولی وڈ کامیڈین راج پال یادیو کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں سالانہ 500 فلمیں بنتی ہیں، جس میں سے صرف 2 فلمیں پاکستان مخالف موضوع پر بنتی ہیں اور وہ بھی ڈائریکٹرز کی پسند اور اختیار کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔
راج پال یادیو نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان اب بھی پرانی روایات کے مطابق مشترکہ رہتا ہے، وہ 6 بھائی ہیں اور تمام ایک ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔
ان کے مطابق ان کے 6 بھائیوں کے مجموعی طور پر 14 بچے ہیں اور ان کا خاندان بہت بڑا ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کے خاندان میں سے کون شوبز انڈسٹری میں آئے گا۔
انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ کوئی ان کی جگہ لے سکے گا، ساتھ ہی کہا کہ کوئی کسی کی جگہ نہیں لیتا، ہر کسی کی اپنی جگہ ہوتی ہے۔
راج پال یادیو کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد کردار مجبوری میں بھی کیے، نہ چاہتے ہوئے بھی انہوں نے بعض کردار کیے جو اتفاق سے کامیاب بھی ہوئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چپ چپ کے‘ میں کردار ادا کرنے کے انہیں سب سے زیادہ پیسے ملے۔
اداکار کے مطابق جس طرح بھارتی فلمیں پاکستان میں دیکھی جاتی ہیں، اسی طرح پاکستانی ڈرامے بھی وہاں دیکھے جاتے ہیں، کیوں کہ فنکاری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی فلم ’میں، میری پتنی اور وہ‘ کی شوٹنگ پاکستان کے مختلف شہروں میں کیے جانے کا پروگرام بنایا گیا تھا لیکن بعد میں ایسے واقعات ہوئے کہ پاکستان میں فلم کی شوٹنگ نہ ہوسکی۔
راج پال یادیو نے کہا کہ ان کا پاکستان کا پسندیدہ شہر لاہور ہے، تاہم انہیں پاکستان کے دیگر شہر بھی دیکھنے کی خواہش ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں راج پال یادیو کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں بننے والی پاکستان مخالف فلمیں ہدایت کاروں کی مرضی پر بنتی ہیں، انہیں مجموعی سوچ کی فلمیں سمجھنا غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں سالانہ 500 فلمیں بنتی ہیں، جس میں سے 2 فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو تقسیم ہند یا اسی طرح کے دوسرے واقعات پر بنتی ہیں اور ایسی فلمیں صرف اور صرف ہدایت کار کی خواہشات اور سوچ کے تحت بنتی ہیں، اس لیے ایسی فلموں کو مجموعی سوچ سمجھنا غلط ہے۔
انہوں نے یہ تاثر دینے کی بھی کوشش کی کہ پاکستان مخالف بننے والی 2 فلموں پر اعتراض بھی نہیں کیا جانا چاہیے، تاہم کھل کر اس کا اظہار نہیں کیا۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے حزب اللہ کی تیاری: شیخ نعیم
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم، جو لبنان کی حزب اللہ کی پہلی نسل
جولائی
غزہ میں موسیٰ کا عصا؛ قابضین کا انتظار کرنے والا ایک بڑا ڈراؤنا خواب
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے غزہ شہر پر وسیع پیمانے پر حملے
ستمبر
یمن کا اسرائیل پر میزائل و ڈرون حملہ؛ بن گورین اور تل ابیب نشانے پر
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل
مئی
اسرائیل کے زوال کو کوئی نہیں روک سکتا: ہاریٹز
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار ہاآرتص نے اپنے آج کے اداریے میں غزہ
ستمبر
ایم کیوایم پاکستان کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 9 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے اور
ستمبر
کرمان کی دہشت گردی کی کارروائی پر ترک تجزیہ کار کا نقطہ نظر
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں غزہ میں اسرائیل کے جرائم کا خوب
جنوری
شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو
دسمبر
کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر
اکتوبر