?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں جب وہ اپنے بچوں کی بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے گئے تو حیران کن طور پر وہاں مداحوں نے ان کے شوہر سعود کو گھر لیا، جسے دیکھ کر بھارتی اداکار حیران رہ گئے۔
جویریہ سعود نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی کہانی بھی بتائی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو بھارتی اداکار ورون دھون بہت پسند ہے، اس لیے ان کی ضد پر انہیں اداکار سے دبئی میں ملوانے گئے۔
ان کے مطابق ان کے شوہر سعود نے اپنے کسی عزیز سے کہ کر بھارتی اداکاروں سے بچوں کو ملوانے کا کہا، جس پر ان کی اور بچوں کی ملاقات بولی وڈ اداکاروں سے ہوئی۔
جویریہ سعود کے مطابق انہوں نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ دبئی میں بولی وڈ اداکاروں ورون دھون، جان ابراہم اور اکشے کھنہ سے ملاقات کی، جہاں بچوں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی اداکاروں سے ملاقات کے وقت سعود نے گاڑی سے اترنے اور بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ خود بھی ایک اسٹار ہیں، انہیں اچھا نہیں لگ رہا۔
جویریہ سعود نے کہا کہ شوہر کے انکار پر وہ خود بچوں کے ہمراہ گئیں اور انہوں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ بچوں کی تصاویر بنوائیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی وہ بھارتی اداکاروں کے پاس پہنچیں تو انہوں نے ان سے پوچھا کہ سنا ہے کہ آپ کے شوہر بھی فلمی اسٹار ہیں؟ وہ کہاں ہیں، ان سے ہمیں بھی ملوائیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکاروں کے کہنے پر وہ شوہر کو گاڑی سے بلانے گئیں اور جیسے ہی ان کے شوہر گاڑی سے نکلے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔
جویریہ سعود کے مطابق وہاں بہت سارے پٹھان، سرائیکی اور پنجابی لوگ کھڑے تھے، جنہوں نے گاڑی سے اترتے ہی سعود کو پہنچان لیا اور انہوں نے دوڑ کر سعود کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جسے دیکھ کر بھارتی اداکار حیران رہ گئے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کو مداحوں میں گھرا دیکھ کر بولی وڈ اداکار بھی حیران رہ گئے اور ان سے کہنے لگے کہ ان کے شوہر تو ان سے بھی بڑے اسٹار ہیں۔
جویریہ سعود کے مطابق بولی وڈ اداکاروں نے انہیں بتایا کہ اتنے لوگوں نے تو بھارتی اداکاروں کے ساتھ بھی تصاویر نہیں بنوائیں۔
اداکارہ نے بتایاکہ انہوں نے شوہر کو کہا کہ پہلے وہ عزت خراب ہونے کی وجہ سے ڈر رہے تھے اور گاڑی سے نہیں اتر رہے تھے، اب خدا نے ان کی عزت باقیوں سے زیادہ کردی۔
جویریہ سعود کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔


مشہور خبریں۔
یمن کی تقدیر خلیج تعاون کونسل سے منسلک ہے :ریاض
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے بحران کے حل کے بہانے سعودی عرب میں
اپریل
پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل ویپن سسٹم
اکتوبر
نیتن یاہو کا مفاہمت کے موضوع پر واشنگٹن کا سفر کرنے کا فیصلہ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم کے
جون
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار
?️ 18 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا
اکتوبر
حماس ٹرمپ کے جھوٹے دعوؤں پر غصہ
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عزت الرشق، حماس کے سیاسی دفتر کے رکن، نے امریکی
اگست
زندگی روز بروز مشکل ہوتی جا رہی ہے: ابوظہبی کیمپ میں منتظر افغان
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:امریکی انخلاء کے عمل کے دوران عرب ممالک کے کیمپوں میں
مئی
جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ احتساب عدالت میں طلب
?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ
مارچ
کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کا سمی دین بلوچ کی رہائی کا مطالبہ
?️ 1 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے پہلے روز کراچی پریس کلب کے
اپریل