بلیک میل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا، نازش جہانگیر

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے بتایا ہے کہ انہوں نے بلیک میل کرنے والے افراد کے خلاف پولیس میں مقدمہ دائر کرنے سمیت وفاقی تحقیقاتی ادارے میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مقامی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔

اداکارہ نے اسٹوری میں لکھا کہ بلیک میلرز کا ایک گروہ انہیں بدنام کرنا اور انہیں پھنسانا چاہتا ہے لیکن وہ انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں قتل کی دھمکیاں دینے والے بلیک میلرز کے خلاف قانون کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کردیا۔

نازش جہانگیر نے بتایا کہ انہوں نے بلیک میلرز کے خلاف اسلام آباد میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک آڈیو کلپ کا ویڈیو بھی شیئر کیا، جس میں ایک شخص کی جانب سے نازش جہانگیر کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نازش جہانگیر کو دھمکیاں دینے والے شخص کا چہرہ نہیں دکھائی دیتا، تاہم ان کی جانب سے اداکارہ کو دی جانے والی دھمکیوں کو سنا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو ممکنہ طور پر 22 مارچ کو لاہور کی مقامی عدالت میں اپنی پیشی پر بنائی گئی تھی۔

نازش جہانگیر 22 مارچ کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئی تھیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرکے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

لاہور کے علاقے کینٹ کی کچہری عدالت کے میجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے 21 مارچ کو اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسود ہارون نامی ابھرتے ہوئے اداکار سے فراڈ کرکے پیسے اور گاڑی بٹوری اور واپس نہیں کی۔

اس سے قبل لاہور کی سیشن کورٹ نے ستمبر 2024 میں اسی کیس میں نازش جہانگیر کی ضمانت بھی منسوخ کردی تھی۔

نازش جہانگیر نے رواں ماہ مارچ کے آغاز میں ندا یاسر کے شو میں اپنے خلاف فراڈ کیس پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈہ کے تحت جھوٹے الزامات لگاکر انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اور اب اداکارہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے بلیک میلرز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے سمیت ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کردیا۔

مشہور خبریں۔

ہمارے تیل کی آمدنی کا ہمارے ہی خلاف استعمال:یمنی عہدہ دار

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد

امریکی خارجہ پالیسی میں صیہونی لابیوں کا اثر و رسوخ

🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن حکومت کے پاس اتنی طاقت

صیہونیوں کی مسجد الاقصیٰ کا کنٹرول اردن سے سعودی عرب کو منتقل کرنے کی کوشش

🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حلقوں میں

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوئے فیصلوں کو خفیہ رکھا گیا

🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نےایک روز قبل کو وفاقی کابینہ کا ہنگامی

ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری

🗓️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر

عمار حکیم کے سعودی عرب جانے کی وجوہات

🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت کی تحریک نے اس تحریک کے سربراہ

ایم کیو ایم سے معاہدے پورے نہیں ہوتے تو حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں، خواجہ اظہار الحسن

🗓️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار

6 ہائیکورٹ ججز کا جوڈیشل کونسل کو خط، عدالتی امور میں ایگزیکٹو، ایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر

🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے ججز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے