🗓️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی سویرا ندیم کی جانب سے ڈرامے میں خود کو امیر دکھائے جانے پر کیا گیا تبصرہ وائرل ہوگیا۔
سویرا ندیم کچھ عرصہ قبل حریم فاروق سمیت ڈرامے کی دوسری کاسٹ کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور کرداروں پر کھل کر بات کی تھی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ ’بسمل‘ ڈرامے میں انہیں ان کی سوچ سے بھی زیادہ امیر دکھایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں تو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اتنے امیر لوگ کیسے ہوتے ہیں اور ڈرامے میں انہیں اس قدر امیر دکھایا گیا۔
سویرا ندیم نے ہسنتے ہوئے کہا کہ انہیں، ان کے شوہر اور بیٹے کو ڈرامے میں بہت زیادہ امیر دکھایا گیا۔
خیال رہے کہ سویرا ندیم نے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص نعمان اعجاز کی پہلی اور بڑی اہلیہ کا کردار ادا کیا۔
ڈرامے میں ان کے گھر اور شوہر کے دفتر میں ملازمت کرنے کے لیے آنے والی نوجوان لڑکی حریم فاروق پیسوں کی لالچ میں آکر خود سے زائد العمر شخص نعمان اعجاز کو محبت میں پھنسا کر ان سے شادی کرلیتی ہیں۔
ڈرامے میں نعمان اعجاز کو بہت زیادہ امیر دکھایا گیا ہے جب کہ سویرا ندیم بطور کاروباری شخص کی اہلیہ بھی بہت امیر دکھائی گئی ہیں۔
ڈرامے کو کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا گیا۔
مشہور خبریں۔
امید ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،شوکت ترین
🗓️ 21 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان ڈیفالٹ
نومبر
خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع
🗓️ 6 اپریل 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں انتخابات
اپریل
امریکی امداد کی بندش: گرم ترین شہر جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند
🗓️ 22 فروری 2025جیکب آباد: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر
فروری
غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا انکشاف
🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں: کان ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے 31 جنوری
فروری
جمہوریہ لوہانسک کے پراسیکیوٹر جنرل کا قتل
🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے اطلاع دی ہے کہ
ستمبر
برطانیہ کی یوکرینی شہریوں کو فوجی تربیت
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرینی شہریوں کو اپنے
ستمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد
جون
عدم اعتماد کا معاملہ، ن لیگ کو پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا
🗓️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے
دسمبر