?️
ممبئی (سچ خبریں) 71بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔اس حوالے سے شبانہ اعظمی نے انسٹاگرام پوسٹ پر کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی ہے ۔ان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہوں نے فی الحال گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔
71 سالہ شبانہ اعظمی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، فی الحال گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے درخواست کی کہ جو لوگ بھی حالیہ دنوں میں اُن سے رابطے میں رہے ہیں وہ اپنا کورونا ٹیسٹ ضرور کرائیں۔
سال 2020 میں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں لاک ڈاؤن میں زندگی بسر کرنے کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر جاوید اختر نے کبھی اتنا وقت ساتھ نہیں گزارا ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نے یہ مہربانی کی کہ ہم اب ہر وقت ساتھ ہی ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
شبانہ اعظمی کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئیں گی۔فلم میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور جیا بچن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدی برسے سپریم کورٹ کے جج پر
?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے سپریم کورٹ کے
مارچ
عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 16 مئی 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کوٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان
مئی
برطانیہ اور فرانس کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت، امریکہ کی مخالفت
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:برطانیہ اور فرانس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی خودمختاری
فروری
سلامتی کونسل کی قندھار شیعہ مسجد پر حملے کی مذمت
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبہ قندھار کی
اکتوبر
اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر وزیر داخلہ کا اظہار تشویش
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں
جون
انڈرسی کیبلز امریکی جاسوسی کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:انڈر سی فائبر آپٹک کیبلز دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کی
مئی
چین تسلط نہیں بلکہ شرکت کا خواہاں
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:چینی سینٹرل ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے صدر
ستمبر
پاکستان میں دہشتگردی کون کروا رہا ہے؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نے تاکید کی
نومبر