?️
کراچی: (سچ خبریں) ناول نگار، لکھاری و بلاگر صوفیہ کاشف نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ چند سال سے بڑے شوبز ایوارڈز، شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز سمیت میڈیا کے دوسرے ادارے عمیرہ احمد کے نام پر ان کی تصویر کو استعمال کرتے آ رہے ہیں۔
صوفیہ کاشف ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے لیے بلاگ لکھتی رہی ہیں اور انہوں نے ڈان سے رابطہ کرکے شکایت کی کہ گزشتہ چند سال سے ان کی ایک پرانی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر قرار دے کر ہر جگہ شیئر کیا جا رہا ہے۔
بعد ازاں صوفیہ کاشف نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اور فیس بک ریلز میں بھی بتایا کہ کس طرح بڑے بڑے ادارے ان کی ایک پرانی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر سمجھ کر شیئر کرتے آ رہے ہیں اور حیران کن طور پر آج تک عمیرہ احمد نے بھی یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے نام کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصویر ان کی نہیں ہے۔
صوفیہ کاشف کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیے جانے کے بعد دوسرے سوشل میڈیا پیجز نے بھی ان کی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں وہ شکایت کرتی دکھائی دیں کہ ان کی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر قرار دے کر شیئر کیا جاتا رہا ہے۔
صوفیہ کاشف نے اپنی ویڈیو میں بتایا اور دکھایا کہ کس طرح لکس اسٹائل ایوارڈز سے لے کر یو بی ایل لٹریچر فیسٹیول ایوارڈز اور دیگر شوبز میڈیا پیجز سمیت نشریاتی اداروں نے ان کی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر قرار دے کر شائع کیا۔
حیران کن طور پر ان کی تصویر کو سیالکوٹ میں بینرز میں بھی استعمال کیا گیا اور وہاں بھی انہیں عمیرہ احمد قرار دیا گیا۔
صوفیہ کاشف نے اس بات پر حیرانگی ظاہر کی کہ اتنے بڑے اداروں میں ان کی تصویر کس طرح عمیرہ احمد کی تصویر کے طور پر بار بار شائع ہوتی رہی اور کیوں خود کبھی عمیرہ احمد نے بھی اس پر خاموشی نہیں توڑی۔
صوفیہ کاشف کی جو تصویر عمیرہ احمد کی تصویر کے طور پر استعمال کی جاتی رہی ہے، وہ 2016 کی پرانی تصویر ہے جو کہ صوفیہ کاشف نے پہلے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے بلاگز کے لیے فراہم کی تھی اور بعد ازاں انہوں نے مذکورہ تصویر کو ڈیلیٹ کرواکر دوسری تصویر فراہم کی تھی۔
شوبز ویب سائٹس، سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز کی جانب سے ان کی پرانی ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے بلاگز کی تصویر کو عمیرہ احمد کی تصویر کے طور پر شائع کیا۔
صوفیہ کاشف کی مذکورہ تصویر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھنچی گئی تھی جو تقریبا 8 سال پرانی ہے۔
صوفیہ کاشف نے عمیرہ احمد سمیت دیگر اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی تصویر استعمال کرنے پر معذرت کریں اور وضاحت جاری کریں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل پر بھی جب عمیرہ احمد کا نام لکھا جائے تو صوفیہ کاشف کی مذکورہ تصویر متعدد ویب سائٹس پر عمیرہ احمد کے طور پر نظر آتی ہے اور اسے کئی ٹی وی چینلز کی ویب سائٹس نے بھی استعمال کر رکھا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے لیے غزہ کے خلاف جنگ کی قیمت حیران کن
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے تسلیم کیا کہ غزہ کی پٹی
دسمبر
پاکستانی موٹر سائیکل سواروں نے دوستی کے ساتھ ایران کا سیاحتی ثقافتی دورہ شروع کیا
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: لاہور میں ہمارے ملک کے ہاؤس آف کلچر نے، پاکستان
دسمبر
بلوچستان: دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
?️ 22 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب
اکتوبر
سوڈان میں تیز رد عمل فورسز کے پرتشدد حملے میں 50 افراد شہید
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: سوڈان کے طبی نیٹ ورک نے ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب
دسمبر
بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا امکان
?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں)مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اور
جنوری
برطانیہ کی یمن کے خلاف شرمناک حرکت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ نے یمن کے خلاف انسانی
فروری
اسرائیلی حملے سے ایرانی اتحاد ہوا مضبوط: فرانسیسی تجزیہ کار
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے اخبار "الاخبار” سے بات چیت میں ایک فرانسیسی
جولائی
ہم نے یوکرین کی انٹیلی جنس مدد کی ہے:امریکہ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرین کو روس
مئی