اکشے کمار نے ممبئی میں فلیٹ کتنے کا  خریدا ہے؟

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار  اکشے کمار کے ممبئی میں 7 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کا شاندار اپارٹمنٹ خریدنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ دستاویز کے مطابق اپارٹمنٹ 1878 اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور وہ بلڈنگ میں 19ویں فلور پر واقع ہے۔ اکشے کمارفی الحال اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ جوہو کے ایک ڈوپلیکس میں مقیم ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے مبینہ طور پر ممبئی کے علاقے کھار ویسٹ میں ایک پرآسائش فلیٹ خریدا ہے۔نئی منی کنٹرول رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بالی ووڈ اسٹار نے 7 کروڑ 80 لاکھ روپےمیں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔دستاویز کے مطابق اپارٹمنٹ 1878 اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور وہ بلڈنگ میں 19ویں فلور پر واقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پراپرٹی کی رجسٹریشن 7 جنوری کو ہوئی، اس میں کار پارکنگ کے لیے 4 جگہیں مختص ہیں۔نئے فلیٹ کی خریداری کی خبر اکشے کمار کے اندھیری ویسٹ کے 5 ہزار اسکوائر فٹ کے دفتر کی 9 کروڑ میں فروخت کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جس میں 5 کاریں پارکس کرنے کی گنجائش موجود تھی۔

بالی ووڈ اداکار فی الحال اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ جوہو کے ایک ڈوپلیکس میں مقیم ہیں، ٹوئنکل کھنہ اکثر اپنی پوسٹوں میں اس عالیشان گھر کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔ممبئی میں سمندر کے قریب فلیٹ کے ساتھ اکشے کمار کی جائیدادیں گوا اور ماریشس میں بھی ہیں۔

اکشے کمار جو فلم نگری میں زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، سے متعلق یہ خبر بھی سامنے آئی کہ انہوں نے اپنی اگلی فلم 135 کروڑ روپے میں فائنل کی ہے۔بالی ووڈ کے کھلاڑی نے اتنی ہی رقم ٹائیگر شروف کے ساتھ اپنی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے لیے بھی حاصل کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں اس بات پر

بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں ڈیتھ اسکواڈ چلا رہی ہیں، نگران وزیر داخلہ

?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے

غیر سنجیدہ مقدمات عدالتوں کے بوجھ میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، سپریم کورٹ

?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بدنیتی، اشتعال انگیزی اور قیاس

نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کی نیوز ون ویب سائٹ نے صہیونی کمیونٹی میں

نیٹو کو روس کی دھمکی پر امریکی ردعمل

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے روسی صدر کی جانب سے نیٹو کو

امریکہ میں اسرائیل کے ساتھ مل کر لڑنے کی طاقت نہیں : ہیرس

?️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے فلسطینیوں اور لبنانی عوام

صدر مملکت عارف علوی اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی نے مستعفی نہ ہونے کا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان

?️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے