?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ پارٹی میں شریک دوست کی جانب سے کروز شپ پر منشیات کے استعمال سے متعلق خبر ملی تھی انہیں گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھوپال کے رہائشی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 2 افراد کو اطلاع دی جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) کے حکام نے جہاز پر چھاپہ مارا ۔زیر بحث دونوں افراد بی جے پی کے کارکن منیش بھنسوہالی اور جاسوس کرن گوساوی تھے جن کی تھانے میں لی گئی سیلفی آریان خان کے ساتھ وائرل ہوئی تھیں ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک نے کروز شپ ریڈ کے جعلی ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب بھوپال کے رہائشی شخص نے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ آریان خان سمیت دیگر افراد کے پارٹی کے دوران منشیات کے استعمال سے متعلق این سی بی حکام کو الرٹ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یادیو نامی شخص کا کہنا ہے کہ انھیں پارٹی میں شریک ایک دوست کی جانب سے کروز شپ پر منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے منیش بھنسوہالی کو آگاہ کیا اور پھر این سی بی حکام کی جانب سے کروز شپ پر چھاپہ مارا گیا۔
خیال رہے کہ این سی بی نے گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے آریان خان7 اکتوبر تک جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے آریان اور دیگر 7 ملزمان کو 14 روز کیلئے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے بھی روپڑے تھے اور اعتراف کیا تھا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔


مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ یوکرین کی ناشکری پر تعزیری اقدامات کریں گے ؟
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: بلومبرگ نیوز ایجنسی نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے بتایا
مارچ
شہید محمد الضیف کے بارے میں القسام بریگیڈز کے ترجمان کا پیغام
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اتوار کو ایک
جولائی
سندھ وزیر اعلی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید
?️ 17 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پرشدید تنقید
نومبر
افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اظہار تشویش
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس
مئی
یوکرائن میں جو بھی ہورہا ہے اس کا ذمہ دار امریکہ ہے:سید حسن نصراللہ
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:سید حسن نصراللہ نے بیروت میں ایک تقریر کے دوران کہا
مارچ
آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل
?️ 10 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں
جون
ہم متحد چین کے اصول کو مانتے ہیں: نائیجیریا
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے صدارتی دفتر کی ترجمان فیمی آدیسینا نے ہفتے
اگست
فواد چوہدری نے عید کا اعلان کر دیا
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےہمیشہ
مئی