آئینی حق کے مطابق عامر لیاقت سے طلاق ہوچکی ہے:  طوبی انور

?️

کراچی (سچ خبریں )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین سے آئینی حق کے مطابق عدالتی نظام کے ذریعے  اُن کی شادی ختم ہوچکی ہے اور اسی کے ذریعہ اپنے سابق شوہر سے طلاق لینے کا انتخاب کیا۔اسلام خواتین کو طلاق لینے کی اجازت دیتا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اُن کی سیدہ طوبیٰ انور سے شادی ختم نہیں ہوئی ہے، اس بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے سیدہ طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے بطورِ پاکستانی شہری اپنے آئینی حق کے مطابق عدالتی نظام کے ذریعے اپنے سابق شوہر سے طلاق لینے کا انتخاب کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ طلاق معزز عدالت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ہوئی، میڈیا پر جو کچھ بھی دعویٰ یا کہا جا رہا ہے وہ حقائق کی مکمل غلط تشریح ہے اور قانون کی عدالت میں اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سیدہ طوبیٰ انور نے کہا کہ میں اسلامی اسکالرز سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان خواتین کے لیے آواز اٹھائیں جو شریعت اور پاکستان کے آئین کے مطابق اپنے حقوق استعمال کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام خواتین کو طلاق لینے کی اجازت دیتا ہے اگر شادی اب کام نہیں کر رہی ہے، خراب شادی سے خوبصورتی سے نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان نے عامر لیاقت حسین نے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کی اور سیدہ طوبیٰ کی شادی ختم ہوگئی ہے؟

اس سوال کے جواب عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ نہیں! ہماری شادی ختم نہیں ہوئی ہے کیونکہ میں نے طوبیٰ کو طلاق نہیں دی ہے۔عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ طوبیٰ نے مجھ سے خلع مانگی ہے جس کے لیے دونوں فریقین رضامندی ہونا ضروری ہے لیکن عدالت گیا ہی نہیں۔اُنہوں نے کہا تھا کہ یہ شرعی خلع نہیں کہلائے گی اور اگر طوبیٰ نے دوسری شادی کی تو وہ اُن کی ناجائز شادی کہلائے گی کیونکہ میں نے اُنہیں طلاق نہیں دی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم

?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی

63 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو معاشی بدحالی کا ذمہ دار ٹھہرایا

?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں:  خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ دی کہ

سپریم کورٹ نے مندر پر حملہ آوروں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار

کراچی آرٹس کونسل کا 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

?️ 28 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان نے رواں سال بھی

جیت جنون اور جذبے کی ہوگی فواد چوہدری کی پیشین گوئی

?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک بھارت میچ

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سعودی عرب کا ردعمل

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں انتہا

کس کے بغیر گلوکار فلک شبیر کا رہنا ناممکن ہے؟

?️ 2 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار فلک شبیر کے ایک مداح کی جانب

امریکہ میں اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف ٹرمپ کی گالی گلوچ

?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ، صدرِ ریاستہائے متحدہ امریکہ، جو ایران میں جنگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے