’او خدایا! اسرائیلی بمباری کا خاتمہ فرما‘ شوبز شخصیات رفح بمباری پر اشکبار

?️

کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے محفوظ قرار دیے گئے فلسطینی علاقے رفح میں شدید بمباری پر جہاں دنیا کی ہر آنکھ اشکبار ہے، وہیں پاکستانی شوبز شخصیات بھی غمزدہ ہیں۔

ماہرہ خان سے لے کر یمنیٰ زیدی، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے لے کر آمنہ الیاس اور عمیر جسوال سے لے کر نادیہ حسین تک متعدد شوبز شخصیات نے اسرائیلی بمباری کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے دنیا سے صیہونی ریاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی طیاروں نے 27 مئی کو رفح کے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی، جس سے کم سے کم 45 بچے، خواتین اور افراد شہید ہوگئے تھے۔

رفح پر اسرائیلی بمباری پر دنیا بھر کی جانب سے شدید مذمت کی گئی جب کہ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے صیہونی ریاست پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

رفح پر بمباری کے بعد جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی، وہیں پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

شوبز شخصیات نے رفح میں اسرائیلی بمباری کی گرافکس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار شدہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں کی شہادت کو واضح نسل کشی قرار دیا۔

ماہرہ خان، یمنیٰ زیدی، آمنہ الیاس، نیمل خاور، صحیفہ جبار خٹک، عمیر جسوال، علی رحمٰن خان، عائشہ عمر اور زارا ترین سمیت دیگر شخصیات نے بھی انسٹاگرام پر رفح پر بمباری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

جہاں شوبز شخصیات نے اسرائیلی بمباری کی شدید مخالفت کی، وہیں اداکاروں نے دعا کی کہ خدا اسرائیلی بمباری کا خاتمہ کریں اور فلسطینی سکھ کا سانس لیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر گزشتہ برس اکتوبر سے حملے اور بمباری جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے فلسطینی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سندھ حکومت کی جانب سےدو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

?️ 4 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں

سری لنکا میں امریکی سرمایہ کاری کا مقصد کیا ہے ؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل فنانشل ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ:اسد عمر

?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں

پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین اگلے ماہ چلانے کا اعلان

?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین

خواتین کے عالمی دن پر سیاسی اشارے؛ یورپ میں صنفی تشدد کی تلخ حقیقت

?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: ہر سال، جیسے جیسے خواتین کا عالمی دن قریب آتا

بہت جلد ایران کے بارے میں فیصلہ کروں گا:ٹرمپ 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے

امریکہ افغانستان میں کیوں اور کیسے واپس آنا چاہتا ہے؟

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان سے آخری امریکی قابض فوج کے انخلاء کے بعد جو

امریکہ اب مغربی ایشیائی خطے میں فیصلہ ساز نہیں رہا: حزب اللہ

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ میں عرب تعلقات کے شعبے کے سکریٹری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے