?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کی تعریف کی ہے۔ ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، جس کے لیے اُنہوں نے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کی بھارتی ادارکارہ انوشکا شرما نے تعریف کی ہے۔
ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے اپنے گھر دوسرے بچے کی پیدائش پر کمپنی سے چھٹی(Paternity Leave) لی ہے۔انوشکا شرما نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پیراگ اگروال کے بچے کی پیدائش پر چھٹی لینے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’اب وقت آگیا ہے کہ یہ ایک معمول بن جائے‘۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، جس کے لیے اُنہوں نے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنی چھٹی کے دوران اپنی ایگزیکٹو ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ ابھی تک انہوں نے کسی عبوری سی ای او نامزد نہیں کیا ہے۔
اس حوالے سے ٹوئٹر کی کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سربراہ لورا یگرمین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ہے کہ ٹوئٹر میں، ہم چھٹی (Paternity Leave) لینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور مکمل حمایت کرتے ہیں‘۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ’یہ ایک ذاتی فیصلہ ہے، اور ہم نے چھٹی (Paternity Leave) کا پروگرام بنایا ہے ، اس پروگرام کے تحت 20 ہفتوں کی چھٹی کی اجازت ہوگی اور ہر فرد یہ چھٹیاں ضرورت کے حساب سے لے سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
?️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عدالتی حکم پر مسمار
دسمبر
پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہوگا۔ طلال چودھری
?️ 13 جولائی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جولائی
وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ سندھ حکومت نے مسترد کردیا
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کے
ستمبر
غزہ کی نسل کشی میں مغرب کا اسکینڈل
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کو جیل میں کیوں مارا گیا؟
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں مشکوک طور پر مرنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس
جون
رانا ثناء اللہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
ستمبر
کیا مغربی ممالک روس کو شکست دے سکتے ہیں؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے کارنیگی فار انٹرنیشنل پیس تھنک ٹینک
نومبر
غزہ پر صہیونیوں کا بزدلانہ شبخون
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں 13
مئی