?️
کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے کہا ہے کہ انسان کو دوسری شادی کرنے کا حق ہے ، اگر کسی کی ایک شادی ناکام ہوچکی ہےتو وہ دوسری شادی بھی کرسکتا ہے۔اگر کسی کی پہلی شادی میں مسائل درپیش ہیں تو وہ خود کو اذیت میں نہ ڈالے۔
حال ہی میں عائشہ عُمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ ’کیا شادی ایک بار کرنی چاہیے؟ یا پھر دوبارہ بھی کی جاسکتی ہے؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عُمر نے کہا کہ ’اگر کسی شخص کی پہلی شادی ناکام ہوچکی ہے تو وہ دوسری شادی بھی کرسکتا ہے لیکن کوشش کریں کہ شادی ایک ہی ہو اور کامیاب ہو۔‘
عائشہ عُمر نے اپنی گفتگو کو مزید بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’اگر کسی کی پہلی شادی میں مسائل درپیش ہیں تو وہ خود کو اذیت میں نہ ڈالے اور اپنے لیے بہترین جیون ساتھی کا اتنخاب کرے۔اداکارہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’یہ بات پتھر پر لکیر نہیں ہے کہ انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی چاہیے۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک ویب شو میں مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمر نے کہا تھا کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور شادی کیلئے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللّہ اور شیخ رشید بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔
میزبان نے ادکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدی شجاعت حسین، رانا ثناء اللّہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے سوائے شیخ رشید کے سب کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا تھا تاہم بروقت گوگل پر پہچان کروائی گئی تو انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایسی صورتحال ہوتی ہے تو وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی ٹارگٹ نہیں، ٹارگٹ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قانون توڑا ہے۔ طلال چوہدری
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے
اگست
ایمسٹرڈیم میں کیا ہوا؟
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: ملک کے خلاف برسوں کی جارحیت کے بعد باقی رہ
نومبر
پاکستان کا سلامتی کونسل میں امریکا اور حوثیوں میں جنگ بندی کا خیرمقدم
?️ 15 مئی 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے حوثیوں اور امریکا کے درمیان جنگ بندی
مئی
سندھ ہائی کورٹ کا 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم
?️ 26 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ
اکتوبر
حماس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں تل ابیب میں اندرونی تنازعات
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کی ضد جاری
مئی
جنگ بندی کے مذاکرات میں 90 فیصد معاملات پر اتفاق
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ملک کے دیگر حکام کے
ستمبر
چین روس کو کوئی ہتھیار نہ دے:جرمنی
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بائربوک نے کہا کہ چین کو روس
فروری
شہر ادلب میں داعش کا سربراہ ہلاک
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج جمعرات کی شام کو اطلاع
اگست