🗓️
ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود بھی بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن بھارتی کرکٹ ٹیم کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگے،بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک اہم گروپ میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت کھیل تو نہیں رہا لیکن اس کی قسمت افغانستان کے ہاتھ میں ہے، اگر آج افغانستان نیوزی لینڈ سے جیت گیا تو بھارت سیمی فائنل میں جاسکے گا لہٰذا آج پورا بھارت افغان ٹیم کی فتح کے لیے دُعاگو ہے۔
اس حوالے سے امیتابھ بچن بھی خاموش نہ رہے اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی شائقین کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتائج سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس پر نظر ڈالیں۔‘
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور کیا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’کے ایل راہول نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین 50 رنز بنائے۔‘امیتابھ بچن نے کہا کہ ’ہم نے مخالف ٹیم کو ریکارڈ 6 سے زائد اوورز میں شکست دی۔‘
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں اس کا فیصلہ افغانستان کے ہاتھوں میں آگیا ہے۔گروپ 2 کے میچ میں آج اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے جیت جاتی ہے اور بھارت کا رن ریٹ بہتر ہوا تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔اگر میچ میں نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارت کے سیمی فائنل میں جانے کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
🗓️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف اور جے یو آئی کا پارلیمنٹ
نومبر
اسلامی بینکاری کا فریم ورک مضبوط بنانے کا بل سینیٹ سے منظور
🗓️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ نے بینکنگ کمپنیز
اکتوبر
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ان ہی کے وزیر سوتے رہے
🗓️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلازم سرور
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: جمعرات کی صبح صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ
نومبر
فلسطین اور لبنان کے عوام نیتن یاہو کی نسل کشی کا شکار
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور
ستمبر
حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں تعمیر کروا دیا
🗓️ 28 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکارہ و اداکار حدیقہ کیانی لوگوں اور مختلف
فروری
ہیگ کی عدالت اسرائیل کے جرائم کو نہیں روک سکے گی:امریکی یہودی گروپ
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی یہودی گروپ صدائے یهود (JVP)نے بین الاقوامی فوجداری عدالت
نومبر
صیہونی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف
🗓️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل بے
جنوری