🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے ایک قریبی دوست کو بتایا کہ انہوں نے اپنا گھر اہلیہ کے نام کیا ہے تو دوست نے ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں بیوی چھوڑ گئی تو کیا ہوگا؟
یاسر حسین کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں اپنا گھر بیوی کے نام کرنے اور پھر اسی معاملے پر ان کے دوستوں کے رد عمل پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ وائرل ویڈیو ان کی جانب سے حال ہی میں عفت عمر کو دیے گئے انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی تھی۔
مذکورہ پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کی تعریفیں بھی کی تھیں اور کہا تھا کہ ان کی بیوی ان چند اداکاراؤں میں ہیں جو ہر کردار میں اچھی لگتی ہیں۔
انہوں نے اہلیہ کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقرا عزیز کے جوڑ کی دوسری اداکاراؤں میں وہ بات نہیں جو ان کی بیوی میں ہے، وہ اسکرین پر غریب اور امیر خاتون سمیت ہر کردار میں ڈھل جاتی ہیں۔
اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد جب انہوں نے ایک دوست کو بتایا کہ انہوں نے اپنا اسلام آباد کا اپارٹمنٹ اہلیہ کے نام کردیا ہے تو ان کے دوست حیران رہ گئے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بیٹے سے بھی بیوی زیادہ عزیز ہے، پہلے ان کی بیوی کا نمبر آتا ہے، اس کے بعد ان کا بیٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے دوست کو جواب دیا کہ جس شخص کو بیوی ہی چھوڑ جائے تو اس سے بڑا اس شخص کا اور کیا نقصان ہوسکتا ہے؟
یاسر حسین نے سوال کیا کہ ان کا اپارٹمنٹ کتنے کا ہوگا؟ سوچیں اگر بیوی ہی چھوڑ جائے تو کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
مشہور خبریں۔
ازبکستان کے صدر اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال
🗓️ 3 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اپنے دو روزہ دورے پر
مارچ
فوجی سرپرائز کے بعد سیاسی سرپرائز
🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار میں شائع ہونے والے ایک نوٹ میں اووی
نومبر
خطے میں امن کیسے ہوگا؟بادشاہ اردن کی زبانی
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: اردن کے بادشاہ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے کو
اکتوبر
PKK کے لیے فن لینڈ اور سویڈن کی حمایت ہمارا بنیادی مسئلہ ہے: اردوغان
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ کی شام برطانوی
مئی
امریکہ کا قومی قرضہ 30 ٹریلین ڈالر سے زیادہ
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ کورونا وبا کے
فروری
یوکرین ایک بار پھر ناکام
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے خلاف ان کے
دسمبر
واشنگٹن اور ریاض کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کے مشروط ہونے کی وجہ کیا ہے؟
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ اب امریکہ اور سعودی
مئی
اماراتی جہاز کے قبضے پر ریاض ناراض
🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے جنگی جہاز کو قبضے میں لینے
جنوری