اسرائیلی فوج کے خلاف نعروں پر برطانوی گلوکاروں کے امریکی ویزے منسوخ

?️

واشنگٹن: (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگانے اور فلسطین کی حمایت کرنے پر امریکی حکومت نے مشہور برطانوی میوزک بینڈ باب وائلن کے اراکین کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں بینڈ کے گلوکار نے سٹیج پر پرفارمنس کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطین کی آزادی کی حمایت کی، گلوکار نے اس موقع پر فلسطین کا جھنڈا بھی لہرایا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ گلاسٹنبری میں نفرت انگیز تقاریر اور نعرے بازی کے بعد  برطانوی گلوکاروں کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں  جو غیرملکی نفرت اور تشدد کو فروغ دیتے ہیں، انہیں امریکا میں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا کہ بینڈ کی پرفارمنس کے دوران لائیو نشریات روک دینی چاہئے تھی، نشریات میں واضح طور پر گلوکار کو یہ نعرے لگاتے ہوئے سنا گیا کہ مرگ بر آئی ڈی ایف ، دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو کر رہے گا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں فلسطینی حامی آوازوں پر دباؤ اور سنسرشپ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ  نے بھی کانسرٹ کے دوران فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔

نی کیپ بینڈ کے رکن مو شارا نے کہا ہے کہ وہ اپنی آمدنی میں کمی پر تیار ہے، مگر تاریخ کی درُست سمت میں رہنا چاہتا ہے، ہم آواز بلند کریں گے تو فلسطین کے معاملے پر دوسرے میوزک گروپ بھی آواز بلند کریں گے۔

مشہور خبریں۔

’گرفتار خواتین ہاسٹل میں ہیں‘، بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کے خلاف سماعت پر آئی جی اسلام آباد کا بیان

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ مظاہرین کی گرفتاری

انسانی حقوق کی تنظیموں کو سعودی شہری کی تقدیر پر تشویش

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مراکش کی حکومت سے

امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی غیر محفوظ

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے سرکاری اداروں

طالبان کے متنازعہ وزیر تعلیم تبدیل

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے سربراہ

صیہونی انفراسٹرکچر پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق سے اسرائیلی ویب سائٹس، اداروں، اور انفراسٹرکچر پر بڑے

15 یورپی ممالک صیہونی حکومت کے تعمیری منصوبے کے مخالف

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: پندرہ یورپی ممالک نے جمعہ کے روز عبوری صیہونی حکومت

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں: فروغ نسیم

?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے