SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ انٹرٹینمنٹ

اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار

مئی 21, 2023
اندر انٹرٹینمنٹ
اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار
0
تقسیم
130
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اور ڈراما ’سرِراہ‘ کے بعد انٹرسیکس/خواجہ سرا جیسے حساس موضوع پر مبنی ایک اور ڈرامے پیش کیا جارہا ہے جس میں اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نیا آنے والے ڈراما ’گرو‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، مختصر دورانیے کے اس ٹیزر میں علی رحمٰن کے انٹرسیکس کے کردار کو دکھایا گیا ہے۔

بغیر کسی ڈئیلاگ کے اس ٹیزر میں دکھایا گیا کہ علی رحمٰن پیسوں کی خاطر تقریب میں رقص کررہے ہیں۔

ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ انٹرسیکس کا کردار ادا کرنے والے علی رحمٰن تقریبات میں رقص کرتے ہوئے خوش ہے لیکن اپنی ذاتی زندگی میں وہ اداس اور غم میں نڈھال ہے۔

اگرچہ ڈرامے میں علی رحمٰن کے کردار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی ڈراما نشر ہونے کی تاریخ ظاہر کی گئی ہے۔

تاہم ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں علی رحمٰن خان کے علاوہ ژالے سرحدی، حرا خان، عمر عالم شامل ہیں۔

ٹیزر جاری ہونے کے بعد شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کہ اتنے حساس موضوع کو ڈرامے میں کس طرح پیش کیا گیا ہے۔

یہ ڈراما شازیہ وجاہت رؤف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ بلاول حسین عباس نے ہدایت کاری کے کام سرانجام دیے ہیں،

شازیہ وجاہت نے انسٹاگرام پر علی رحمٰن خان کے کردار کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے فخر ہے کہ علی رحمٰن خان نے چیلنجنگ کردار کو نبھایا، انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے تمام رکاوٹوں کو توڑ کر مکمل طور پر نیا کردار اپنایا ہے جہاں بہت سے لوگ ایسا کرنے کے لیے دو بار سوچتے ہیں’۔

شازیہ نے لکھا کہ یہ ڈراما انٹرسیکس پر مبنی ہے، جس کی کہانی انتہائی دلچسپ ہے۔ انہوں نے اہم موضوع کو منتخب کرنے پر چینل کا بھی شکریہ ادا کیا جسے معاشرے میں متنازع سمجھا جاتا ہے۔

علی رحمٰن خان کے ساتھی اداکاروں اور ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر اداکار کے کردار کی تعریف بھی کی۔

ہانیہ عامر نے ٹیزر کو انسٹا اسٹوری پر شئیر کرتے ہوئے علی رحمٰن خان کو بہادر، باصلاحیت دوست قرار دیتےہوئے لکھا کہ میں اس وقت تک انتظار نہیں کر سکتی جب تک ہر کوئی آپ کی ناقابل یقین کارکردگی کو نہیں دیکھتا۔

اداکارہ کومل میر اور زارا نور عباس، کبریٰ خان نے بھی علی رحمٰن خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’غیر معمولی‘ کردار کرنے پر انہیں اداکار پر فخر ہے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: ایکسپریس انٹرٹینمنٹپاکستانی فلمحرا خانخواجہ سراعلی رحمٰن خانمرکزی کاسٹ

متعلقہ پوسٹس

بیٹیاں نہ ہونے کا بیان دینے پرکردار کشی کی گئی، بیٹوں کو بددعائیں دی گئیں، صاحبہ
انٹرٹینمنٹ

بیٹیاں نہ ہونے کا بیان دینے پرکردار کشی کی گئی، بیٹوں کو بددعائیں دی گئیں، صاحبہ

جون 7, 2023
خان
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ

جون 7, 2023
یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم
انٹرٹینمنٹ

یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم

جون 6, 2023

افغانستان ایک انتہائی قبائلی اور قدامت پسند معاشرہ ہے: پاکستان

افغانستان
جون 7, 2023
0

سچ خبریں:افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف علی خان درانی نے اس ملک کے سیکیورٹی ریسرچ...

مزید پڑھیں

بلنکن کا ریاض کا دورہ

بلنکن
جون 7, 2023
0

سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن منگل کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ خبری ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے...

مزید پڑھیں

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کا جھوٹا بیانیہ پیش کر رہی ہے

مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کا جھوٹا بیانیہ پیش کر رہی ہے
جون 7, 2023
0

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں...

مزید پڑھیں

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کا برطانیہ کی ایجنسی کے ساتھ ہوئے تصفیے پر لاعلمی کا اظہار

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کا برطانیہ کی ایجنسی کے ساتھ ہوئے تصفیے پر لاعلمی کا اظہار
جون 7, 2023
0

لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کیس میں نیب...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?