اداکارہ انعمتہ قریشی کے سسرالیوں پر ناروا سلوک کے الزامات

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سنو چندا، گھمنڈی، دل گمشدہ، نور جہاں، بیچاری مہر النسا اور بساط دل  جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ انعمتہ قریشی نے شوہر کی والدہ، بہنوں اور دیگر رشتے داروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ ان کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔

انعمتہ قریشی نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے فوری بعد ہی ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا لیکن وہ درگزر کرتی آئیں۔

انہوں نے خصوصی طور پر شوہر سارنگ قاضی کی والدہ پر سنگین الزامات لگائے اور بتایا کہ ان کی ساس انہیں سکون سے زندگی گزارنے نہیں دیتیں اور وہ انہیں ڈانٹنے اور بے عزت کرنے کا موقع بھی نہیں جانے دیتیں۔

انہوں نے متعدد اسٹوریز میں گھر کے تمام حالات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ساس اس سوچ کی مالک ہیں جو اپنی بہوؤں پر حکمرانی کے خواب دیکھتی ہیں اور انہیں آزادانہ زندگی گزارنے کا حق نہیں دیتیں۔

انعمتہ قریشی نے اپنی اسٹوریز میں دعویٰ کیا کہ ان کی ساس انہیں شوہر سمیت دیگر گھر والوں کے سامنے نہ صرف ڈانٹتی رہتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی ساس سمیت دیگر اہل خانہ کا احترام کرتی ہیں اور اپنی شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کے خیال میں جھگڑوں اور تنازعات کو بھول کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن پھر ان کی ساس ان کے احترام کو غلط رنگ دے کر ان کے ساتھ مزید خراب رویہ اختیار کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوریز میں اعتراف کیا کہ اگرچہ ان کے ساتھ ان کی ساس اور دیگر اہل خانہ کا رویہ نامناسب رہتا ہے لیکن اس سارے معاملے میں شوہر ان کا ساتھ دیتے ہیں اور وہی ان کی طاقت بنے ہوئے ہیں۔

انعمتہ قریشی نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ ان کے معصوم بیٹے کی دادی کو ان کے بیٹی کی مسکراہٹ کا سبب بننا چاہیے تھا, لیکن وہ ہر وقت گھر میں جھگڑا کرکے ان کے بچے کی زندگی کو بھی خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی ساس اور دیگر اہل خانہ ان سے کھانے پینے سمیت راشن کی دوسری چیزیں چھپا کر رکھتی ہیں، حالانکہ راشن بھی اداکارہ کے پیسوں سے ہی آتا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان کا بیٹا تاحال کمسن ہے اور وہ ان کی بہتر پرورش کے لیے گھر پر ہی رہتی ہیں اور انہیں اچھی غذا کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن ان کے ساتھ مسائل کرکے ان سے کھانے پینے کی چیزیں بھی چھپائی جاتی ہیں۔

انعمتہ قریشی نے مزید لکھا کہ ساس اور دیگر اہل خانہ کے جھگڑوں کی وجہ سے ہی انہوں نے شوہر سارنگ قاضی کے ہمراہ الگ ہونے کا فیصلہ کیا لیکن اس پر بھی ان کے لیے مسائل کھڑے کiے گئے اور ان کا گھر سے منتقل ہونا مشکل بنا دیا گیا۔

انہوں نے شوہر سارنگ قاضی کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اچھا شوہر اور اچھا والد قرار دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ان ساس کے نامناسب رویے کی وجہ سے ان کے شوہر بھی پریشان رہتے ہیں۔

انعمتہ قریشی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کے شوہر کے لیے والدہ یا بیوی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا آسان نہیں ہے, لیکن اس باوجود ان کے شوہر ان کا ساتھ دیتے ہیں اور ساتھ ہی وہ والدہ کو بھی کچھ نہیں کہتے۔

انہوں نے لکھا کہ ان کے شوہر نے والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ انعمتہ ان کی زندگی ہیں اور باقی لوگوں کو ان کی بیوی کو قبول کرکے انہیں وہ جگہ دینے پڑے گی جس کی وہ مستحق ہیں لیکن اس باوجود ان کے ساتھ سسرالیوں کا رویہ صحیح نہیں ہوا۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوریز میں مداحوں کو اپنے مسائل حل ہونے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

انعمتہ قریشی نے جنوری 2020 میں دیرینہ دوست سارنگ قاضی سے شادی کرلی تھی، ان کے ہاں شادی کے دو سال بعد جنوری 2022 میں بیٹے سائرس کی پیدائش ہوئی تھی۔

انہوں نے 2015 سے قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ دو درجن سے زائد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں، انہوں نے زیادہ تر معاون کردار ادا کیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے: وزیر خارجہ

🗓️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں میں انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی 

🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا

صدر پیوٹین سے سستے تیل کی خریداری سے متلعق بات طے کر لی تھی

🗓️ 13 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان  نے قوم سے

کیا 2030میں دنیا ختم ہوجائے گی؟ جانئے اس رپورٹ میں

🗓️ 16 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں

حکوت خلوص سے کام کر رہی ہے

🗓️ 23 اگست 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار

عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی

🗓️ 20 مارچ 2021تنزانیہ (سچ خبریں) عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن

افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کریں گے: دفتر خارجہ

🗓️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

🗓️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چودھری اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے