آج کے ڈرامے مصنوعی لگتے ہیں، پرانے ڈرامے زیادہ اوریجنل تھے، صبا حمید

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے موجودہ ڈراموں کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ماضی کے ڈراموں کو زیادہ اصل اور جاندار قرار دیا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ صبا حمید نے پی ٹی وی کے پروگرام اسٹار اینڈ اسٹائل میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے صبا حمید نے کہا کہ 80 کی دہائی کے ڈراموں میں اداکاری کرنے کا اپنا ہی مزہ تھا، کیونکہ اس دور کے مصنفین کے مکالمے نہایت دلچسپ اور جاندار ہوا کرتے تھے۔

انہوں نے امجد اسلام امجد، نورالہدیٰ شاہ، اشفاق احمد اور بانو قدسیہ جیسے بڑے ادبی ناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحریر کردہ مکالمے بولنے میں بہت مزہ آتا تھا۔

صبا حمید کا کہنا تھا کہ اُس زمانے میں ہر اداکار اپنی اسٹائلنگ خود کرتا تھا اور کردار کے مطابق گیٹ اَپ تیار کرتا تھا جبکہ آج کل ایک مکمل ٹیم موجود ہوتی ہے جو کپڑوں سے لے کر میک اپ تک، سب کچھ طے کرتی ہے کہ کس دن کیا گیٹ اپ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پرانے وقتوں کے ڈرامے زیادہ اوریجنل محسوس ہوتے تھے، ان میں کسی قسم کی بناوٹ یا مصنوعی پن نہیں ہوتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سینئر اداکارہ نے ہدایت کاری کو اپنی ترجیح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اداکاری کے مقابلے میں ہدایت کاری زیادہ پسند ہے کیونکہ اس میں زیادہ ذمے داری ہوتی ہے۔

صبا حمید کے مطابق ہدایت کار ڈرامے کے سیٹ اپ سے لے کر اداکاروں کے انتخاب تک ہر پہلو کا خود خیال رکھتا ہے، جبکہ ایک اداکار صرف اپنے کردار پر توجہ دیتا ہے۔

انہوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی کی اداکاری کی نقل کرنا چاہیں تو وہ شہناز شیخ ہوں گی۔

ان کے بقول، پاکستان میں مزاحیہ اداکاری میں شہناز شیخ سے بہتر ٹائمنگ کسی کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اُن کی بڑی مداح ہوں، یہاں تک کہ اُن سے جلتی ہوں۔

نعمان اعجاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہماری انڈسٹری کا کندن ہیں، جنہیں وقت کی بھٹی نے کندن بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ صبا حمید کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر ترین فنکاروں میں ہوتا ہے، جو 35 سال سے زائد عرصے سے اس میدان سے وابستہ ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں فیملی فرنٹ، میرے ہمسفر، تھکن، پیارے افضل، گھسی پٹی محبت، دل لگی اور لال عشق شامل ہیں۔

حال ہی میں ان کے ڈرامے سن میرے دل، نورجہاں اور اے دل نشر ہوئے، جن میں مداحوں نے ان کی بے مثال اداکاری کو خوب سراہا۔

علاوہ ازیں، انہوں نے ’جیسی آپ کی مرضی‘ نامی کامیاب ڈرامے کی ہدایت کاری بھی کی، جو ناظرین کو بے حد پسند آیا۔

مشہور خبریں۔

عوام کیا کر سکتی ہے؟مفتی محمد تقی عثمانی کی زبانی

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: معروف اسلامی اسکالر اور شیخ الحدیث مفتی محمد تقی عثمانی

صیہونی حکومت اپنے وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری کیوں نہیں کرتی؟

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست نے 1948ء میں قیام کے بعد سے اب

وزیراعظم 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے: وزیر خارجہ

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

کیا پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی ہے؟

?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان  میں کورونا کیسز کی شرح 4 فی صد

آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے میں تاخیر، اسٹاک مارکیٹ میں 537 پوائنٹس کی کمی

?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے نویں

پی ٹی آئی کو صدر عارف علوی سے کافی توقعات تھیں، علی محمد خان

?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان

امریکی خفیہ سروس ٹرمپ کے محافظوں میں اضافے کی مخالفت؛ وجہ؟

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس

پوسٹل پیکج میں کٹی ہوئی انگلی!

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبارValeurs actuelles نے فرانسیسی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے