?️
لاہور: (سچ خبریں) سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ان ہتھکنڈوں کا دلیری سے مقابلہ کریں، تحریک انصاف حق پر ہے، دین اور ملک کی لڑائی لڑ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیغام دیا کہ حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، ان کے منہ کالے ہوں گے، آپ کو فکرکرنےکی ضرورت نہیں، مضبوطی سےکھڑے رہیں اور ان کا مقابلہ کرتے رہیں۔
پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ یہ بنالیں جتنے پرچے بنانے ہیں، اپنے آپ کو خوش کر لیں،جھوٹ میں کوئی برکت نہیں ہوتی۔ 190ملین پاؤنڈز کی غیرقانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف سمیت 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔
پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیغام دیا کہ حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، ان کے منہ کالے ہوں گے، آپ کو فکرکرنےکی ضرورت نہیں، مضبوطی سےکھڑے رہیں اور ان کا مقابلہ کرتے رہیں۔
نیب نے پی ٹی آئی دورکے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
نیب نے ریکارڈ کے حصول کے لیے تمام صوبائی سیکرٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔ نیب نے شیخ رشید، پرویزخٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مرادسعید، اسدعمر فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، شیریں مزاری، خالدمقبول اور فروغ نسیم سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب نے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ نیب مراسلے میں کہا گیا ہےکہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزرا نےجتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ خیال رہےکہ نیب سابق وزرا اورکابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کی غیرمنتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
جی پی ایس میں بڑے پیمانے پر خلل؛ یورپ میں ہزاروں پروازیں متاثر
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: سویڈن کے ٹی وی چینل ایس ٹی وی کی رپورٹ
ستمبر
ڈالر کی اونچی اڑان جاری
?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی
ستمبر
فرانس کا یوکرین کو ٹینک دینے کا اعلان
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے ساتھ ساتھ فرانس نے بھی یوکرین کو مزید ہتھیاروں
مئی
انسٹاگرام پر بہت کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی بدتر کیے جانے کا اعتراف
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹاگرام کے بانی نے اعتراف کیا ہے کہ پلیٹ فارم
نومبر
غزہ میں بھوک اور نسل کشی, مغرب کی حمایت سے عربوں کی خاموشی اور ذلت تک
?️ 28 جولائی 2025غزہ میں بھوک اور نسل کشی, مغرب کی حمایت سے عربوں کی
جولائی
بی جے پی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، فاروق عبداللہ
?️ 14 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے
?️ 9 جولائی 2021اسلام اباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
جولائی
امریکہ میں مہنگائی اور مکانات کی آسمان چھوتی قیمتیں
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں مہنگائی اور مکانات کی آسمان چھوتی قیمتوں نے امریکی
جولائی