یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے، پرویز الہیٰ کا کارکنوں کو پیغام

?️

لاہور: (سچ خبریں) سینئر پی ٹی آئی رہنما پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ یہ 100کیس بھی بنالیں آپ نے مضبوط رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ان ہتھکنڈوں کا دلیری سے مقابلہ کریں، تحریک انصاف حق پر ہے، دین اور ملک کی لڑائی لڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیغام دیا کہ حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، ان کے منہ کالے ہوں گے، آپ کو فکرکرنےکی ضرورت نہیں، مضبوطی سےکھڑے رہیں اور ان کا مقابلہ کرتے رہیں۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ یہ بنالیں جتنے پرچے بنانے ہیں، اپنے آپ کو خوش کر لیں،جھوٹ میں کوئی برکت نہیں ہوتی۔ 190ملین پاؤنڈز کی غیرقانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف سمیت 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔

پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پیغام دیا کہ حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، ان کے منہ کالے ہوں گے، آپ کو فکرکرنےکی ضرورت نہیں، مضبوطی سےکھڑے رہیں اور ان کا مقابلہ کرتے رہیں۔

نیب نے پی ٹی آئی دورکے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب نے ریکارڈ کے حصول کے لیے تمام صوبائی سیکرٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔ نیب نے شیخ رشید، پرویزخٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مرادسعید، اسدعمر فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، شیریں مزاری، خالدمقبول اور فروغ نسیم سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب نے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ نیب مراسلے میں کہا گیا ہےکہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزرا نےجتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ خیال رہےکہ نیب سابق وزرا اورکابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کی غیرمنتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک

?️ 1 اپریل 2026راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے

پیجر دھماکے کی تفصیلات سے لے کر علاقائی ترقی میں امام خامنہ ای کے کردار تک

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کا اجرا پھر معطل کردیا

?️ 19 اکتوبر 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور اور لاہور کے تاجروں کی جانب سے مفاہمت

غیر ملکی حکام کی جانب سے شہید صدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب اور چند اہم نکات

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غیر ملکی حکام کا شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کو

تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی، سپل وے کھولنے کا فیصلہ

?️ 3 ستمبر 2025ہری پور (سچ خبریں) تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی کی

یمنی عوام کا غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:ہزاروں یمنی شہریوں نے صنعا اور اس ملک کے دیگر صوبوں

غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی طرف سے صیہونی حکومت کی

مصر فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنے کے سخت مخالف

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنے آج کے بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے