یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا،وزیرخزانہ کاکہناہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول کے نرخ مزید بڑھا دئیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں  بات چیت کے دوران کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سمری آنے کے بعد وزیرعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گےلیکن میں سیلز ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں ہوں۔

اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے ان کو عہدے پر برقراررکھنا یا نہ رکھنا وزیراعظم کی صوابدید ہے ،وہ اگر کام سے مطمئن نہیں تو وزیر کو تبدیل کر سکتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں یہ ہوتا رہتا ہے۔

وزیراعظم تو ان کے ساتھ اگلے کئی دنوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں لیکن مستقبل کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا جیسے اسد عمر کے ساتھ ہوا،وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے انٹرویوز میں بھی وہ پینل میں شامل تھے۔ ادھروزیر خزانہ نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز 1 روپے میں فروخت کرنے کی پیش کش کر دی، مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے 2 بڑے سرکاری ادارے پی آئی اے اور اسٹیل ملز کو صرف 1 روپے میں فروخت کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز اور پی آئی اے اگر کوئی ہم سے 1 روپے میں خرید لے تو بہت فائدہ مند ہے، تاہم ان اداروں کو کوئی نہیں خریدے گا کیونکہ ان کی ایکویٹی مائنس میں چل رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ پی آئی اے کے حوالے سے دوست ممالک سے بات کی ہے، اگر دوست ممالک نے پی آئی اے نہ خریدی تو کچھ اور سوچیں گے۔ جبکہ اس وقت اسٹیل ملز کا مسئلہ زیادہ اہم ہے، اسٹیل ملز پر 2 روز پہلے بھی اجلاس کیا تھا، انہیں کام کرنے کو کہا ہے، 19 ہزار میں سے ساڑھے 4 ہزار ایکڑ اراضی لیز پر دے رہے ہیں، اسٹیل ملز کی جو اصل جگہ ہے اسے الگ کر رہے ہیں، اسٹیل ملز کا قرض کسی اور کمپنی پر منتقل کر رہے ہیں، ہم اس سال کے آخر تک کچھ نہ کچھ پرائیویٹائز ضرور کریں گے

مشہور خبریں۔

ویانا مذاکرات ختم

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان

الجزائر کے صدر کا دورۂ چین

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے دورے کے دوران الجزائر کے صدر نے اپنے

امریکہ میں نسلی امتیاز کا تسلسل

🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     امریکہ کی رائس یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ

عراق میں امریکہ کی تباہی

🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:سیٹاو ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

Indonesia Urges Olympic Council of Asia to Promote 2018 Asian Games

🗓️ 9 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی دشمن اور داعش سے بچایا ہے: جبران باسل

🗓️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:بیروت میں حالیہ واقعات کے سلسلے میں حزب اللہ اور امل

(ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی

🗓️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی

حریت رہنماؤں کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کرنے کا مطالب

🗓️ 29 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حریت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے