یومِ عاشور؛ کراچی سمیت ملک بھر میں مرکزی جلوس اختتام پزیر

ملک بھرمیں 9 محرم کے جلوس برآمد، حکومت کی جانب سےسیکیورٹی ہائی الرٹ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) یومِ عاشور پر شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم عاشور کی مجالس برپا کی گئیں اور جلوس نکالے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں عاشورہ کے جلوسوں میں عزاداری اور سینہ کوبی کی گئی، مجالس میں حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کا ذکر کیا گیا۔ اس موقع پر جلوسوں اور مجالس کے مقام پر موبائل فون سروس معطل ہے، جبکہ کئی شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں نشتر پارک سے مجلس کے بعد شروع ہونے والا 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں صدر ریگل چوک، تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا۔ لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔

مرکزی جلوس گزشتہ شب نثار حویلی اندرونِ موچی گیٹ سے برآمد ہوا تھا، جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پشاور میں یومِ عاشور کے تمام جلوس اپنی امام بارگاہوں میں پہنچ کر ختم ہو گئے، جلوسوں میں شریک عزاداروں نے زنجیر زنی، سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی۔ تمام جلوسوں کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی کی گئی۔

پشاور میں امام بارہ گاہ حاجی ملک رحمٰن اور عالم شاہ جعفری کے جلوس بھی اختتام پزیر ہوگئے۔ کوئٹہ میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس علمدار روڈ کی امام بارگاہ ہزارہ ناصر آباد پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا، اس سے قبل 3 دستے پنجابی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوئے۔

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئی جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

مشہور خبریں۔

ایران کی ’’جیلی فش‘‘ ڈرون حکمت عملی، امریکی پائلٹ نے طیارہ گرنے سے پہلے کیا دیکھا؟

?️ 25 جون 2026سچ خبریں:ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ایرانی فضائی حدود میں

تقریباً 11 ہزار اسرائیلی اپنے گھروں سے فرار 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں کے بعد تقریباً

امریکہ کا مشرق وسطیٰ سے فوجی انخلا پر غور؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف

?️ 27 جون 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں

حکومت کیلئے اصل چیلنج ’اڑان پاکستان‘ پروگرام پر عملدرآمد کروانا ہے، تاجر برادری کا انتباہ

?️ 3 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے

پوپ فرانسس کی آیت اللہ سید سیستانی سے ملاقات

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:گذشتہ روز عراق میں کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس کی

اسرائیل کی موجودہ صورتحال صیہونی میگزین کی زبانی

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی میگزین اسرائیل ہیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں سلامتی،

آل سعود میں خوف اور نفرت؛ سعودی عرب اپنے دفاع سے قاصر کیوں؟

?️ 4 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن میں سعودی عرب کی طویل جنگ اور اس سے

امریکی حکومت کو شٹ ڈان کے دہانے پر

?️ 17 فروری 2026امریکی حکومت کو شٹ ڈان کا خطرہ امیگریشن افسران کی نگرانی سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے