?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی جائے گی، یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پرمنعقد کرنے کا فیصلہ رمضان کے باعث کیا گیا ہے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے، پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے، پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرے گا۔
یاد رہے کہ 23 مارچ ایک تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے، اس دن کو یومِ پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، یہ دن صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ برصغیر کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، اس روز قراردادِ پاکستان پیش کی گئی تھی، مینارِ پاکستان اُس تاریخی قرارداد کی نشانی ہے جس کی بنیاد پر برصغیر میں مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی گئی اور 7 برس کے قلیل عرصے میں برصغیر کے مسلمان اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہے، وہی مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
اسی دن کی مناسبت سے ہر سال 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج بری ، بحری اور فضائیہ کے علاوہ سٹرٹیجک فورسز، عوام کے سامنے اپنی فوجی قوت کا غیر معمولی مظاہرہ کرتی ہیں، تینوں مسلح افواج کا یہ عظیم الشان مظاہرہ دیکھنے والوں میں اعلیٰ سول و فوجی حکام ، سفارت کار، حکومتی شخصیات، سیاسی رہنما اور عوام سب ہی شامل ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں اہم مشاورتی اجلاس
?️ 17 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
فروری
گورنر نےخیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ دے دی
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبے میں عام انتخابات
مارچ
اسرائیل کو بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی مدد کرنے سے کیا حاصل ہوگا؟
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: 25 جولائی 2025ء کو الجزیرہ ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ
اگست
طلال چوہدری کا سہیل آفریدی کو مشورہ
?️ 18 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے
اکتوبر
سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں واپس لینے پر نمٹا دیں
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مجوزہ آئینی ترمیم
اکتوبر
غزہ جنگ کے دوبارہ شروع ہونے پر صہیونی خاندانوں کا خوفناک ردعمل
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں
مارچ
کراچی میں ڈینگی وائرس جیسے وائرس کا انکشاف
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)شہر کراچی میں ایسے وائرس کا انکشاف ہوا ہے جس
نومبر
غزہ کے لوگ کون سی جنگ لڑ رہے ہیں: اقوام متحدہ کا بیان
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے غزہ میں غیر
اکتوبر