?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلاول بھٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کا سب سے بڑا اسٹاک سندھ کو دیا گیا تھا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس سن کر افسوس ہوا۔بلاول صاحب، جو ویکسین سندھ کو دی گئی ابھی وہ ہی استعمال نہیں ہوئی، آپ کی حکومت خود مختار تھی، آپ ویکسین خرید سکتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئےکہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس سن کر بہت افسوس ہوا جبکہ این سی او سی کی پہلی میٹنگ میں سب سے زیادہ شیئر سندھ کو دیا گیا تھا۔
یاسمین راشدکا کہناتھا کہ پنجاب میں 9 لاکھ 34 ہزار 170 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ بھارت ویکسین فراہمی کا سب سے بڑا ملک ہے، لیکن وہ سب شہریوں کی ویکسین یشن نہیں کر پا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں مزید ویکسی نیشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں جبکہ کورونا ویکسین کا سب سے زیاہ اسٹاک سندھ کو دیا گیا تھا، بلاول صاحب جب تنقید کرتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، یہ کون سا وقت ہے کہ ہم ویکسین پر تنقید کریں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے، آج صوبے میں کورونا کے 3 ہزار 56 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیرِ صحت پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں 200 وینٹی لیٹر بڑھائے گئے ہیں، اوسطاً 23 ہزار افراد کو یومیہ کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
عرب دنیا تیار رہے
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عرب امور کے ایک اہلکار نے منگل کے
جولائی
حکومت ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی
?️ 26 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} صوبہ پنجاب کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے
فروری
فیس بک انتظامیہ کیا کرنے جا رہی ہے ؟جانئے اس رپورٹ میں
?️ 14 مارچ 2021سان فرانسسكو(سچ خبریں)جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے کام نہایت آسان
مارچ
جانسن کا جوا سعودی تیل کے ساتھ
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آئندہ چند گھنٹوں میں مشرق
مارچ
میری صرف ایک خواہش ہے: ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں: ٹرمپ
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور بینجمن نیتن یاہو نے بند دروازوں کے
فروری
مالی سال کی پہلی ششماہی میں تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ
?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان
فروری
سی 17 طیارے کو نقصان پہنچنا پینٹاگون کے لیے اتنا مہنگا کیوں ہے؟
?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں:سی 17 گلوب ماسٹر امریکہ کی فضائی لاجسٹک صلاحیت کا بنیادی
جولائی
صیہونی حکومت کے جرائم صرف استقامت کی توسیع کا سبب
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن خالد
مارچ