?️
راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں، شہریوں کی عیادت کی۔
آرمی چیف زخمی فوجی جوانوں سے فرداً فرداً ملے، آرمی چیف نے انتہائی بے مثال بہادری، عزم، فرض شناسی کو سراہا، آرمی چیف نے زخمی جوانوں کے علاج، بحالی اور بہبود کے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ہر اہلکار کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں افواج کے عزم و اتحاد نے ناقابل فراموش باب رقم کیا، پاکستانی عوام نے ثابت قدمی سے مسلح افواج کی حمایت کی۔


مشہور خبریں۔
امریکی یہودیوں کا ایک وفد پیشرفت کے لئے سعودی عرب پہنچا
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونیوں سے وابستہ مکان نشریاتی مرکز نے بتایا کہ امریکی یہودی
نومبر
صدر مملکت کا اقلیتوں کے نام پیغام
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر
اگست
چھوٹے کاروبار، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بلوچستان کی پہلی ’ایس ایم ای پالیسی‘ منظور
?️ 17 اپریل 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی پہلی
اپریل
فواد چوہدری نے سیاسی جماعتوں کو اہم مشورہ دے دیا
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے موجودہ
اکتوبر
بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:مزاحمتی تحریک کی حامی بین الاقوامی علما تنظیم کے سربراہ شیخ
ستمبر
یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی
?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین
اکتوبر
ترکی وزیر خارجہ کا شام کا دورہ اور جولانی سے ملاقات
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان آج دمشق کا دورہ
اگست
دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف کرا دی گئی
?️ 12 اپریل 2021دبئی(سچ خبریں) دبئی کے محکمۂ شہری دفاع نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ
اپریل