ہمارے جاہل مفکرینِ دیواروں سے ٹکریں مار رہے ہیں، عارف علوی

?️

کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہمارے جاہل مفکرینِ دیواروں سے ٹکریں مار رہے ہیں۔ سکیورٹی تھنک ٹینک کی جانب سے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کی خبر پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اظہر من الشمس ہے کہ ہمارے جاہل مفکرینِ دیواروں سے ٹکّریں مار رہے ہیں، پہلے کہتے رہے کہ تحریکِ انصاف سوشل میڈیا پر کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے، اِن بیوقوفوں نے اربوں خرچ کر کے دیکھ لیا تو پتا چلا کہ نوجوانوں کے جذبات کے آگے اربوں کھربوں کی کوئی وُقعت نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق صدر پاکستان نے لکھا پھر کہا کہ بھائی یہ سب عمران خان کے سحر میں مبتلا ہیں، کلٹ بن گیا ہے جس کے نتیجے میں 90 فیصد پاکستانی غلط راستے پر چل پڑے ہیں اور راستہ کون دکھا رہا ہے؟ پرانے منجھے ہوئے چور اور لٹیرے، پھر آقاؤں کے مُلک سے جب ظلم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں تو کہا کہ تحریک انصاف کے بیرون ملک پاکستانی ہمدرد اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں تب ہی تو 90 فیصد کانگریسی نمائندوں نے مشترکہ بل پاس کردیا۔

عارف علوی کہتے ہیں کہ توبہ توبہ لفافہ صحافیوں نے پینترا بدلا کہ سارے کانگریس کی یہودی لابی عمران خان کی سپورٹ کر رہی ہے، کبھی دنیا کو ڈراتے ہیں کہ طالبان خان سے ہوشیار رہو، پھر یہودی لابی کا لیبل لگاتے ہیں، ہیجانی کیفیت طاری ہے اور سمجھ میں ککھ نہیں آرہا، اب کیا کریں؟ اپنا الّو کیسے سیدھا کریں؟ کیوں کہ ‘ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا’، اب اس سلسلے کی ایک نئی احمقانہ حرکت اس خبر سے ظاہر ہوتی ہے، کوشش ہے کہ آقاؤں کو اپنے کالے کو سفید کر کے کیسے دکھایا جائے؟

مشہور خبریں۔

قالیباف کے بیروت کے سفر کے بارے میں رائ الیوم اخبار کا تجزیہ 

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائ الیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں خطے کی

ایک سال میں صیہونیوں نے کتنی بار خطرے کے سائرن سنے؟

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں صیہونی قبضہ کاروں کے خلاف مزاحمتی فورسز کی

امریکہ نے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال ہونے سے آگاہ کیا تھا: رویٹرز

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے رویٹرز نے تصدیق شدہ ذرائع کے حوالے سے

وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی

?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی

حماس کا شام کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا اعلان

?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے شام کی

تہران کے خلاف تل ابیب کی کھوکھلی دھمکیوں کا الٹا نتیجہ سامنے آئے گا:صیہونی اخبار

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں شائع ہونے والے ایک اسرائیلی اخبار نے شیمیریت

پنجاب: سی ڈی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 12 دہشت گرد گرفتار

?️ 10 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے

سندھ: نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے