ہماری حکومت کرپشن کرنے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کرے گی

?️

میانوالی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک بنے گا، پاکستان اپنے فیصلے خود کرے گا‘ ہم تمام گروپوں سے مفاہمت اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں گے،لیکن کرپشن کرنے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کریں گے، اور میری حکومت ان کو کبھی این آر او نہیں دے گی.

میانوالی میں منصوبوں کا افتتاح اور یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا گلا ہے کہ کارکنان کو اتنا دور رکھا گیا انہیں قریب آنے دینا چاہیئے تھا تاکہ ان سے بات چیت ہوسکتی انہوں نے کہا کہ اگر آج میں وزیر اعظم ہوں تو میانوالی کے کارکنان کی وجہ سے ہوں. وزیر اعظم نے کہاکہ جب ہمارے پانچ مکمل ہوں گے میانوالی میں اتنی ترقی ہوگی کہ کسی دور میں نہیں ہوئی ہوگی، اس کی ایک وجہ ہے یہ بھی کہ آپ تب میرے ساتھ جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اللہ جب موقع دے گا میں اپنی کارکردگی سے یہ احسان پورا کروں گا.
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں کہ ان کے لیے کام کریں گے ، یہاں کبھی ترقی نہیں کی گئی میری پوری کوشش ہے جو پاکستان کے علاقے جو پیچھے رہ گئے ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں یہاں پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ترقی کریں گے.

انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی میرے زیادہ اخراجات سے بن رہی ہے، اور اس میں سارے پاکستان سے شہری پڑھنے آئیں گے میانوالی کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے اور مہنگاائی کی وجہ کورونا ہے، کورونا کی وجہ سےعالمی سطح پر تجارت متاثر ہوئی ہے، یہ دنیا کا مسئلہ ہے، 1982 کے بعد امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مہنگائی ابھی بھی کم ہے ، لیکن بد قسمتی سے برآمد شدہ چیزوں کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا وزیر اعظم نے ریلیف منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احساس راشن پروگرام اور کامیاب نوجوان پروگرام کا ذکر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کو راشن پر ریلیف ، بلاسود قرضے اور صحت کارڈ کی سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسہ ہم نوجوانوں کی تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں، حکومت 62 لاکھ لوگوں کو اسکالر شپ دے گی.
وزیر اعظم نے کہا کہ ہر مہذب معاشرہ اپنے چوروں کو جیلوں میں ڈالتا ہے ان سے معاہدہ نہیں کرتا، جو چوروں سے معاہدے کرتے ہیں وہ معاشرے ہمیشہ ناکام رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم دو نظریے پر پاکستان کو ترقی دیں گے وہ نظریے قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کے اصول ہیں، کوئی طاقت اس ملک کو عظیم قوم بننے سے نہیں روک سکتی. وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے عالمی وبا میں پاکستان نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ دنیا کے سامنے ہے وزیر اعظم نے میانوالی کے پہاڑوں علاقوں میں ٹیوب ویل اور دیگر منصوبے بنانے کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ میانوالی کے شہری بلدیاتی انتخابات میں اپنا ووٹ دیں.
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے‘ کورونا اور لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اس کے باوجود پاکستان اب بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے. انہوں نے کہا کہ اس وقت مشکل صورتحال ہے تاہم 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی ختم ہو گی کم آمدنی والوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی دیں گے عمران خان نے کہا کہ آ زاد ہو کر بھی ہمیں غلامی کرنی پڑی اور ہم اپنے آزاد فیصلے نہیں کر سکتے تھے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان وہ ملک بنے گا جو کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اب آگے پاکستانی قوم کے مفاد میں فیصلے ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کسی صورت مفاہمت نہیں ہو گی اور کرپشن کرنے والے سن لیں انہیں این آر او نہیں ملے گا وزیراعظم نے کہا کہ کمزور خاندانوں کو سود کے بغیر 5 لاکھ روپے تک قرض دیں گے اور 20 لاکھ کمزور خاندانوں کے لیے بلاسود قرضے دے رہے ہیں حکومت کے 5 سال پورے ہونے کے بعد میانوالی کی ترقی نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقے پیچھے رہ گئے اور ان قبائلی علاقوں کے لیے ماضی میں کچھ نہیں کیا گیا اب ہم پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے میانوالی میں نمل یونیورسٹی اقتدار کے بعد نہیں پہلے سے بن رہی ہے اور نمل یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے میں نے پیسے اکھٹے کیے.
وزیر اعظم نے کہا کہ میانوالی میں 5 سال کے دوران ریکارڈ ترقی ہو گی اور میانوالی کے لوگوں کی خدمت کر کے احسان کا بدلہ چکاﺅں گا وعدہ ہے پاکستان وہ ملک بنے گا جو کسی کے سامنے نہیں جھکے گا انہوں نے کہا کہ اپنا گھر بنانے کے لیے 27 لاکھ روپے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا اور ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ ہو گا جو 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت دے گا پہلی بار بڑی رقم نوجوانوں کی تعلیم اور اسکالر شپس پر خرچ ہو رہی ہے اور حکومت 62 لاکھ لوگوں کو اسکالر شپس دے گی.

مشہور خبریں۔

ڈی جی آئی کی تعیناتی سے وزیر اعظم کیوں ناراض ہوئے

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجازاعوان کا کہنا

سویڈن حکام کے مگرمچھ کے آنسو

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا

زبانی مخالفت عمل میں آقا و مولا

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:  یہ پوچھے جانے پر کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے

یمن کا اسرائیل پر میزائل و ڈرون حملہ؛ بن گورین اور تل ابیب نشانے پر

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اسرائیل

حکومت کی ہدایت، 6 ڈی آئی جیز میں سے کوئی بھی اپنا چارج نہ چھوڑے

?️ 1 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} صوبہ سندھ کے ۶ ڈی آئی جیز کے تبادلے

عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا: وزیر خارجہ

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

اسرائیل کا وجود تباہی کے دہانے پر

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے نیتن یاہو کی کابینہ

’یو این کلائمیٹ چینج کانفرنس‘ میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فنانسنگ کا مسئلہ اٹھائیں گے، شیری رحمٰن

?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے پاکستان کلائمیٹ چینج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے