?️
سیہون: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، کینالز کے خلاف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واضح بیان دے چکے ہیں کہ کینالز نہیں بنیں گی، ملک کی بہتری کیلئے سب مل کر کام کریں،سیہون میں اپنے والد عبداللہ شاہ کی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کینالز معاملے پر ہم عوام کے ساتھ ہیں وزیراعظم کا ساتھ نہیں دیں گے۔
18 اپریل کو حیدرآباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنے اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے۔سندھ کے عوام کو کبھی تنہاءنہیں چھوڑیں گے۔
ہم کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ اللہ تعالی مجھے بھی ہدایت دے کہ والد کے نقش قدم پر چل کر خدمت کروں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا بیان نہیں سنا اگر انہوں نے یہ کہا ہے کہ ہاتھ اٹھایا تو حالات خراب ہونگے تو یہ بڑی تشویش کی بات ہوگی۔ کراچی میں بدامنی ہوگی تو 80 اور 90 کی دہائی یاد کی جائے گی۔کراچی کے امن کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت اختلافات کا شکار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی والے اپنی طرز سے ہٹیں گے ۔وہ ایسے بیان دیتے ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہوں۔ایک اورسوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی کے مذاکرات کے کرنے کے حوالے معلوم نہیں۔ مجھے نہیں پتہ کہ پی ٹی آئی میں کس کو مینڈیٹ ہے وہ مذاکرات کرے۔مجھے نہیں لگتا نہیں کہ وہ بات چیت کریں۔
کیونکہ وہ ایک بیان دیکر پھر دوسرا موقف رکھتے ہیں۔وہ اپنی کہی ہوئی بات سے خود ہی مکر جاتے ہیں۔پارٹی میں گروپ بندی صاف نظر آرہی ہے ۔پی ٹی آئی میں اختلافات سب کو نظر آرہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کینالز معاملے پر وفاقی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔ کینالز معاملے پر جمہوری طریقے سے ہماری بات نہ مانی گئی توہم حکومت ایک منٹ میں چھوڑ دیں گے۔
سازش رچا کر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔سندھ کا ایک قطرہ کوئی نہیں لے سکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ صدرمملکت آصف علی زرداری بھی اس منصوبے کی حمایت نہیں کر رہے تھے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی 27 دسمبر کو واضح کر دیا تھا کہ اگر نہریں بنیں تو وہ عوام کے ساتھ ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کہنے پر بلیک میل نہیں ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
دشمن نے ابھی تک امریکی آقاؤں سے سبق نہیں سیکھا: حزب اللہ
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
بی بی سی میں بڑھتا بحران، نیوزنائٹ پر بھی ٹرمپ کی تقریر کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام
?️ 14 نومبر 2025 بی بی سی میں بڑھتا بحران، نیوزنائٹ پر بھی ٹرمپ کی
نومبر
ملک بھر میں آج یومِ فلسطین منایا جا رہا ہے
?️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں علماء کونسل کی اپیل پر آج یوم
مئی
اسرائیل میں ڈاکٹروں کی شدید کمی، طبی عملے کی بیرون ملک نقل مکانی میں اضافہ
?️ 17 ستمبر 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت کو ڈاکٹروں کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ ڈاکٹروں
ستمبر
عطیات سے ملک نہیں چلتے، ڈپازٹ اور قرضوں میں توسیع کیلئے اب کوئی تیار نہیں، وزیر خزانہ
?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
نومبر
ٹرمپ کے دور میں جی 7 اجلاس؛ عالمی بحران کا دھماکہ روکنے کی کوشش یا مغربی اتحاد کا زوال؟
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کی پالیسیوں نے جی 7
جون
افغانستان کے ساتھ ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے:فواد چوہدری
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری
ستمبر
پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواست پر سماعت شروع
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں وزارت دفاع کی جانب سے ملک
اپریل