ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اب آپ بھی ہمارا  ساتھ دیں: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب تبدیلی کے لیے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ہم صرف لینے والی سائیڈ پر نہیں اتحادی حکومت کو دینے کی پوزیشن میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اب آپ بھی ہمارا  ساتھ دیں۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایوان نے آپ کو وقت پر اعتماد دیا اب آپ وقت پر ایوان کو اعتماد دیں، اب یہ اعتماد قوم کو لوٹائیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا آپ سے نقد وعدہ ہے ادھار نہیں اتحادی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے نظر آئے اب آپ کے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے بھی نظر آنی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں دینے والا ہاتھ بھی ہیں، تبدیلی آپ کا صرف نعرہ نہیں بلکہ ارادہ بھی ہونا چاہیے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی کہا کہ مارچ خواب دیکھنے کا مہینہ ہے، آئیے مل کر خواب دیکھیں، آئیے تبدیلی کی طرف بڑھیں جاگیردارانہ جمہوریت سے حقیقی جمہوریت کی طرف، سیکیورٹی اسٹیٹ سے فلاحی ریاست کی طرف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب ایوان کو بتائیں کہ تبدیلی نعرہ نہیں وعدہ ہے آئیں قوم کو بتائیں تبدیلی پورے ایوان کا وعدہ ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے 100 کارکنان لاپتہ ہیں تو وزیر اعظم سے نہ پوچھوں؟ کسی اسلامی، جمہوری یا مہذب معاشرے میں لاپتہ کرنے والے نہیں ہوتے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر رہنے کے قابل نہیں،  سندھ کا دوسرا بڑا شہر یونیورسٹی کے لیے ترس رہا ہے.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کے ذریعے جمہوری پاکستان چاہتے ہیں، ہمارا کوئی وعدہ پائپ لائن میں نہیں، امید ہے آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018ء میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے جبکہ مارچ 2021ء میں 178 ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اردن کے بادشاہ کا صیہونی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو روکنے کی تاکید

?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اس بات پر زور دیا

وزیر داخلہ کا دعویٰ، اپوزیشن جماعت سے بھی کچھ لوگ صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ

انصار اللہ: جہازوں کو نشانہ بنانا شپنگ کمپنیوں کے لیے سنگین پیغام ہے

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی "انصار اللہ” تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن

شام کے بارے میں ترکی کے متضاد موقف

?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں اردوغان کی حکومت اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ

سعودی عرب میں نماز کے وقت تجارتی مراکز بند رکھنے کی پابندی کو ختم کردیا جائے گا

?️ 23 جون 2021جدہ (سچ خبریں)  سعودی عرب میں نماز کے وقت تمام تجارتی مراکز

ایران سعودی عرب مذاکرات میں پیش رفت

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  نیویارک میں قائم سفان سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز نے ایک

اسرائیل کی اگلی جنگ نیتن یاہو کے نام ہوگی:صہیونی میڈیا

?️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی پالیسی پر تنقید کرتے

مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا: پنجاب پولیس

?️ 9 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید برفباری سے متاثرہ  سیاحتی مقام مری کی تمام اہم 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے