ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے:اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے چیئرمین اسد عمر نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے اور ہسپتالوں میں طبی وسائل کی کمی سے متعلق خدشات کا اظہار کردیا ہے اسد عمر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ انتہائی نگہداشت یونٹس میں مریضوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو گزشتہ برس جون کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جون 2020 میں کورونا وائرس کی وبا اپنے عروج پر تھی۔

این سی او سی کے چیئرمین نے کہا کہ ہسپتال میں بتدریج مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میں آکسیجن کی سپلائی کرنے کی صلاحیت دباؤ کا شکار ہے ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیر نے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غیر سنجیدگی پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ملک میں کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کا عملدرآمد انتہائی کم ہے اور ایس او پیز کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ بہت بڑی غلطی ثابت ہوگی۔

این سی او سی نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کے یومیہ 7 لاکھ 50 کیسز جبکہ 13 ہزار اموات ریکارڈ کی جاری ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے یہ بدترین صورتحال ہے۔

اسد عمر نے پڑوسی ملک بھارت کا حوالہ دے کر کہا کہ کورونا وائرس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے این سی او سی کے چیئرمین نے کہا کہ ایران میں وائرس سے یومیہ 300 اور بھارت میں یومیہ 16 سو سے زائد اموات ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ احتیاط اپنانے کی ضرورت ہے۔

ملک میں کووڈ 19 سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی سرکاری ویب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 152 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 437 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں اسی دورانیے میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے والوں کی تعداد 73 ریکارڈ کی گئی فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 362 متاثر افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کے تناظر میں ایک اجلاس ہوا تھا جس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کو روکنے کی کوشش پر غور کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے این سی او سی نے رمضان المبارک کے تناظر میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے صوبوں کو کورونا کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے سخت اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

این سی او سی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں تراویح کا اہتمام ہوا دار جگہ پر کیا جائے گا اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ مسجد انتظامیہ کے تعاون سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔

مشہور خبریں۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں

غزہ کی جنگ کو وسعت دینے سے اسرائیل پر 15 ارب شیکل کا اضافی بوجھ

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخباراتی ذرائع کے مطابق، غزہ پٹی میں جنگ کو

جنوبی افریقہ میں حالات شدید کشیدہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

?️ 14 جولائی 2021جنوبی افریقہ (سچ خبریں)  جنوبی افریقہ میں سابق صدر کے خلاف فیصلہ

مسجد الاقصی کی توہین اور مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت جاری

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی مسلسل بے

بریکس ایک عالمی کھلاڑی اور مغرب کا متبادل 

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے صربیا کے صدر نے

غزہ میں قابضین کا نفسیاتی کھیل/ اسرائیل کی آہنی دیوار کے پیچھے کیا چل رہا ہے؟

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: عالم اسلام درجنوں اینٹینا، سیکڑوں کیمرے اور ریڈار غزہ کے چاروں

فوج سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 3 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی

پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200 ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کردیا

?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے