?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہرپاکستان دشمن نواز شریف کا دوست ہے نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہ کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔ نواز شریف کی افغانستان میں راء کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔
جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے سے ملاقات کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات، کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات میں مسٹر محب میاں نواز کے لئے مودی کا خاص پیغام لائے۔ کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو متنازعہ بنایا جائے گا۔ تا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے الیکشنوں کو ایک سا دیکھایا جائے۔میاں-محب-مودی ، ملاقات اسی منافقانہ ایجنڈا پر ہوئی ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کو گالی دینے والے شخص کی اور نواز شریف کی "باہمی دلچسپی” کے اموراس کے علاوہ ہو بھی کیا سکتےہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے قوم اور فوج اسکے چپے چپے کی محافظ ہے،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے شخص کو ایک بار پھر کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔
مشہور خبریں۔
400 سے زائد امریکی اہلکاروں نے بائیڈن کے خلاف احتجاج کیا
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:400 سے زائد سیاسی تقرریوں اور امریکی سرکاری ملازمین نے جو
نومبر
روس نے شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فوج
اپریل
سعودی عرب انصار اللہ کے ساتھ طویل مدت معاہدے کا خواہاں : روئٹرز
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: دو باخبر ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ریاض نے
جون
صیہونی کابینہ تباہی کے دہانے پر
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی کنسیٹ کی رکن عیدت سیلمن کے حکمراں اتحاد کے ساتھ
اپریل
حزب اللہ کب اپنی پوری طاقت دکھائے گی؟
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ ابھی صیہونیوں کے مقابلے میں فوری ردعمل دکھانے
ستمبر
روس کا افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے متعلق اہم بیان
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:روس کی سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
حریم شاہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
?️ 21 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں) سوشل میڈیا کی معروف متنازع ٹک ٹاک اسٹار
اگست
روسی ہائپر سونک میزائل کی خصوصیات اور مغرب کو پیغام
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:یوکرین کی جانب سے اتکمز جیسے طویل فاصلے والے مغربی میزائلوں
نومبر