🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا بلوچ طلبہ کے کیس کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دلایا کہ ہر وہ فرد جس کے حوالے سے لاپتا ہونے کا الزام ہے وہ اپنی فیملی کے پاس ضرور پہنچے گا، لاپتا افراد کا مسئلہ سیاسی حل کا تقاضا کرتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا بلوچ طلبہ کے کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے تحریر کردہ 4 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دلایا کہ ہر وہ فرد جس کے حوالے سے لاپتا ہونے کا الزام ہے وہ اپنی فیملی کے پاس ضرور پہنچے گا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا افراد کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ اعلیٰ سطح پر بات کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ جبری گمشدہ افراد سے متعلق وزرا پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کرلیں، کابینہ سے منظوری کے بعد سفارشات عدالت میں پیش کی جائیں گی۔
حکمنامے کے مطابق اٹارنی جنرل کا مؤقف ہے کہ لاپتا افراد کا مسئلہ سیاسی حل کا تقاضا کرتا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ جبری گمشدہ افراد سے متعلق خفیہ اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی کے پرانے حکم میں ترمیم کی جارہی ہے، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی اپنے سیکنڈ ہائی لیول افسران کو کمیٹی کا ممبر بنا سکتے ہیں جب کہ ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کے آفیشلز کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
حکم نامے کے مطابق درخواست گزار وکیل ایمان مزاری نے لاپتا 3 طلبہ کی فہرست اٹارنی جنرل کو دی ہے، توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ سماعت پر ان تین لاپتا افراد سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
ایران نے مزاحمتی تحریک کی حمایت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے:حماس
🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایران
فروری
فواد چوہدری کا ایک بار پھر معافی مانگنے کا اعلان؛ کیوں؟
🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4
اگست
عرب ممالک کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو صیہونی حکومت کے منصوبے پر خفیہ انتباہ
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک نے فلسطینی
جنوری
افریقہ میں اماراتی ترک تحریکیں
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں: العربی الجدید نیوز ویب سائٹ نے افریقہ میں ترکی اور
فروری
مصر اور ترکی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار
🗓️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ کی پالیسی میں
اکتوبر
’سزا یافتہ‘ نواز شریف کو وطن واپسی پر ممکنہ پروٹوکول ملنے پر پیپلزپارٹی معترض
🗓️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی 4
اکتوبر
طالبان کا صیہونیوں کے خلاف اسلامی ممالک سے مطالبہ
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ آخوندزاده نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے
جون
روس اور یوکرین کو اب حل تلاش کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ سب مر جائیں: ٹرمپ
🗓️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں تنازع شروع
اپریل