?️
(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمعہ کو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں انہوں نے شاعرانہ انداز میں کہا مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں،ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔وزیر اعظم عمران خان کی صحافیوں سے ملاقات میں سوال پوچھا گیا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو کیا کریں گے؟ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں۔ ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک اپنے اقتدار میں صرف 5 چھٹیاں کی ہیں اور یہ چھٹیاں بھی صرف تب کیں جب مجھے کورونا ہوا تھا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے محاذ پر اپوزیشن کو بدترین شکست دیں گے، ان سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا تاہم عثمان بزدار سے متعلق گلے شکوے کئے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کچھ ارکان وزیراعلی عثمان بزدار کی کارکردگی پر نالاں ہیں،
وزیراعظم سے ملاقات میں عثمان بزدار بارے تحفظات کا اظہار بھی کیا اور کہا صوبے میں بیڈ گوررننس سے حکومت کو پریشانی کا سامنا ہے۔ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے ہم آپ کا ڈٹ کر ساتھ دیں گے۔وزیراعظم نے کہا پنجاب پر گہری نظر ہے، سب کچھ علم میں ہے،تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو بدترین شکست سے دیں گے۔


مشہور خبریں۔
ڈیرہ غازی خان میں ایک خوفناک تصادم میں 29 افراد ہلاک
?️ 19 جولائی 2021دیرہ غازی خان (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے تونسہ
جولائی
عمران خان ڈیل کرکے نہیں، مقدمات سے سرخرو ہوکر جیل سے نکلیں گے، علیمہ خان
?️ 10 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ
جنوری
2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی
?️ 5 نومبر 2021مٹھی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم
نومبر
بلاول کی اراکین کو آئینی ترمیم پر ووٹنگ کی ہدایت
?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس
اکتوبر
فرانس میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں:اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں روزانہ 450 سے زائد
ستمبر
گریٹر عراق میں ایک بڑے سیکورٹی آپریشن کا آغاز
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: فوج نے ایک بیان میں کہا کہ زمینی افواج کی
جنوری
دہشت گردی کو دوبارہ سر نہیں اٹھانےدیں گے
?️ 28 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
صدر مملکت کے بعدوزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں )وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا
مارچ